ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : جی ایس ٹی میں کمی کے باوجود ضلع کے عوام کو نہیں پہنچ رہا ہے فائدہ

کاروار : جی ایس ٹی میں کمی کے باوجود ضلع کے عوام کو نہیں پہنچ رہا ہے فائدہ

Mon, 29 Sep 2025 17:39:59    S O News

کاروار ، 29 / ستمبر (ایس او نیوز) دسہرہ کا تحفہ بتا کر مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی میں جو کٹوتی کی ہے اس کا فائدہ ابھی تک ضلع کے عوام بالخصوص غریبوں اور اوسط طبقے کے لوگوں کو پہنچنا شروع نہیں ہوا ہے ۔
    
مصنوعات پیدا کرنے والی کمپنیوں کو جی ایس ٹی کی رقم واپس لوٹانے کی گنجائش رہنے کے باوجود دکاندار اور تاجر حضرات اسے پرانا اسٹاک بتا کر جی ایس ٹی کی سابقہ شرح ہی وصول کر رہے ہیں اور شرح کم کرنے پر انہیں نقصان ہونے کی بات کہتے ہیں ۔ کچھ کاروباری حضرات گاہکوں کو یہ بھروسہ دلانے میں لگے ہیں کہ جب پرانا اسٹاک ختم ہوگا اور چند دنوں بعد نیا اسٹاک آئے گا تو جی ایس ٹی میں کٹوتی کے ساتھ مال فروخت کیا جائے گا ۔    
    
خیال رہے کہ جی ایس ٹی میں کٹوتی کے ساتھ دوائیں، طبی آلہ جات، ٹی وی، اے سی، صابن، ٹوتھ برش، بسکٹس سمیت کم از کم 375 قسم کی مصنوعات کی قیمت فروخت میں کمی آ گئی ہے، لیکن ضلع اتر کنڑا میں گاہکوں کو تا حال اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ 


Share: