Wed, 14 Mar 2018 20:41:01
سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل میں مجرم ٹھہرائے گئے اے جی پی پیرارولن کی عرضی آج مسترد کر دی۔پیرارولن نے 1999 میں اس قتل میں اسے مجرم ٹھہرانے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:29:36
پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حاشیہ پر جا رہی ہے۔ کمار نے کہا جو کانگریس کبھی مرکزی دھارے کی پارٹی تھی، آج محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی قیادت میں حاشیہ پر جا رہی ہے۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:26:04
بہارمیں جہان آباد اسمبلی حلقہ سے اصل اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی )کے امیدوار کمارکرشن موہن عرف سودے یادو اور بھبھوا اسمبلی سیٹ سے حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )امیدوار رنکی رانی منتخب قراردی گئی ہیں ۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:20:55
بی جے پی کا رکن نہ ہونے کے باوجود نارائن رانے کو راجیہ سبھا کے لئے بی جے پی کا امیدوار بنائے جانے پر شیوسینا کے سوال اٹھانے کے ایک دن بعد بی جے پی نے آج پوچھا کہ شیوسینا گھبرا کیوں گئی ہے۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:18:56
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں اسمبلی انتخابات مکمل طور پرپیپرٹریل کی بنیاد پر کرنے کے لئے معقول وی وی پی اے ٹی مشینیں دستیاب ہیں اور 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے 1615000 مشینوں کے لئے آرڈر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:15:46
ریلوے میں 89ہزار عہدوں کے لئے تقریبا ڈیڑھ کروڑ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ریلوے نے گزشتہ ماہ ان ملازمتوں کے لئے اشتہار جاری کیا تھا۔حکام نے آج یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گروپ سی اور گروپ ڈی کے مختلف عہدوں کی تقرری کے لئے ریلوے بھرتی بورڈ (آرآربی)کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ امیدواروں کے ابتدائی رجسٹریشن آن لائن حاصل ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:13:47
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انٹرنیٹ پر بڑھتے انحصار کے پیش نظر سائبر حملوں کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں کو متحد ہوکر سائبر دشمنوں کو ہرانا ہوگا۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:08:25
بابری مسجد ۔رام جنم بھومی تنازع کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ اب اس معاملہ میں کوئی بھی تیسرا فریق دخل نہیں دے سکتا ہے ۔
View more
Wed, 14 Mar 2018 20:04:38
الگ الگ معاملے پر مختلف پارٹیوں کے ہنگامے، نعرے بازی اور کچھ پارٹیوں کے واک آوٹ کے درمیان 2018 کا فائنانس بل، سبھی وزارتوں اور محکموں کے مطالبات زر اور متعلقہ تصرف بل کو لوک سبھا نے آج صوتی ووٹ سے منظوری دے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy