Tue, 20 Mar 2018 01:54:43
توار شام سے پیر شام تک ساحلی کرناٹک کے بیشتر حصوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بھاری بارش اور گرجدار آوازوں کے ساتھ بجلیاں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ضلع جنوبی کینرا کے پُتور میں ایک شخص اور ضلع اُترکنڑا کے سداپور میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہیں۔سداپور میں بجلی گرنے سے ایک جانور بھی ہلاک ہوگیا، جبکہ دونوں علاقوں میں بعض لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا
View more
Tue, 20 Mar 2018 01:34:42
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ودھان سبھا الیکشن کے لئے کانگریسی امیدواروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے اور اپریل کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جانے کی امید ہے۔
View more
Tue, 20 Mar 2018 01:24:07
ریاست کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کرناٹکا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 23 مارچ کو کئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے کو دیکھتے ہوئے ریاست میں 7اور13 مئی کے درمیان ایک دن پولنگ کرائی جاسکتی ہے۔
View more
Tue, 20 Mar 2018 01:09:32
23 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کی جدوجہد میں جنتادل (ایس) نے سات باغیوں سمیت اپنے سبھی 37 اراکین اسمبلی کو پارٹی کے امیدوار بی ایم فاروق کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آج وہپ جاری کردی۔ اس وہپ میں واضح طور پر کہاگیا ہے کہ جنتادل (ایس) کے سبھی اراکین اسمبلی اپنا پہلا ترجیحی ووٹ جنتادل (ایس) امیدوار بی ایم فاروق کے حق میں دیں۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 23:33:52
ریاستی کابینہ اجلاس میں آج جیسے ہی لنگایت ویر شیوا کا معاملہ زیر بحث آیا تو اجلاس میں حاضر دونوں گروپوں کے وزراء کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی، جس پر وزیراعلیٰ سدرامیا نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو خاموش کرایا۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 23:31:28
کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کل 20 مارچ سے کانگریس صدر راہول گاندھی اپنے دو روزہ دورہ کے لئے کرناٹک پہنچ رہے ہیں، جس کے دوران وہ اپنی پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے تیسرے مرحلہ میں عوام سے ملاقات کریں گے اور ریلی کے ذریعے کانگریس کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 21:21:44
غیر منقسم بہار کے اربوں روپیے کے مشہور چارا گھوٹالہ سے متعلق چوتھے معاملہ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو سمیت 19 ملزموں کو مجرم قرار دیا ہے،
View more
Mon, 19 Mar 2018 21:18:02
دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ کیس معاملے میں ینگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دو قسطوں میں 10 کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more