Sun, 25 Mar 2018 23:22:59
ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی ) سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار5 مسلم نوجوانوں کو گذشتہ کل جبلپور کی خصوصی عدالت نے16 سال بعد نا کافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے باعزت بری کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ،
View more
Sun, 25 Mar 2018 21:17:46
ہر سال کی طرح امسال بھی ہندوئوں کے نئے سال کے موقع پر یوگادی کے اگلے روز رام نوامی کا رتھ کھینچنے والا تہوار بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا جس میں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کرتے ہوئے تیر حبّا سے لطف اُٹھایا۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 20:18:49
ایس ایس ایل سی امتحان کی نگرانی کرنے والوں کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے کوناجے کے ایک امتحانی مرکز میں کچھ طلباء کو کنڑا زبان کا پرچہ دوبارہ لکھنا پڑاجس کے بارے میں طلباء کی شکایت ہے کہ انہیں مناسب وقت دئے بغیر بڑی ہماہمی میں دوبارہ امتحان دینے پر مجبور کیا گیا۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 18:16:25
اگر آپ کو بائک پر سوار ہوکر کہیں جانا ہو تو اپنے کپڑوں کا بہت زیادہ خیال رکھیں، خاص کر برقعہ کی طرف دھیان دیں کہ کہیں برقعہ یا اوڑھنی پہئے کے اندر نہ چلی جائے۔ اپنے بچوں کو بھی بائک پر بٹھا کر کہیں لے جانا ہوتو اس بات کا خیال رکھیں کہ بچوں کے کپڑے پہئے کے اندر نہ چلے جائیں۔ کیونکہ تھوڑی سی غفلت آپ کی یا اپ کے بچوں کی جان لے سکتی ہیں۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 14:41:50
قریبی علاقہ پُتور کے مانی۔ میسور اسٹیٹ ہائی وے پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بس نے آٹو رکشہ کو تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اتوار صبح قریب دس بجے پیش آیا۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 14:28:58
تین نوجوانوں کا دو لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سڑک پر سے گذرنا کچھ لوگوں کو اتنا ناگوار گذرا کہ انہوں نے تینوں لڑکوں پر حملہ کردیا، اور اُن کی بری طرح پیٹائی کرکے فرار ہوگئے، تینوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ واردات مینگلور کے تنیر باوی نامی مقام پر فاطمہ چرچ کے قریب سنیچر شام کو پیش آئی۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 14:11:19
24 مارچ 2018 بروزہفتہ شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ کے کانفرنس حال میں دی مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے اولین سکریٹری مولانا الامام حمید الدین فراہی کی حیات خدمات خصوصاً آپ کی تفسیری اورعربی ادب نحووقواعدپرمربوط مجموعی خدمات کو نسل نو تک پہنچانے اورمرحوم کی علمی جلالت شان سے آگاہی فراہم کرنے کے مقصد سے دوروزہ بین الاقوامی سیمیناربعنوان الامام حمید الدین فراہی: علمی و فکری میراث "کا افتتاح عمل میں آیا۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 12:40:27
معروف اسلامی اسکالر مولانا سجاد نعمانی کے خلاف وسیم رضوی کی شکایت پر دیش سے غداری کاجھوٹامعاملہ درج کرنے کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھٹکل میں ضلع ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدر ہند کےنام میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو فوراً واپس لے لیا جائے۔
View more
Sun, 25 Mar 2018 12:29:23
السعدیہ انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراولس دوڈبالاپور کا افتتاح شیر کرناٹک، شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ کے دعا سے ہوا۔ موقع کی مناسبت سے منتظمین نے مدینہ مسجد میں ایک تقریب منعقد کی جس میں علماءکرام کو مدعو کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy