Sat, 13 Jul 2024 12:27:24
سبزیوں، دالوں، پھلوں اور اناجوں کی قیمت بڑھنے سے خوردہ مہنگائی کی شرح جون میں بڑھ کر ایک بار پھر 5 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ خوردہ قیمت پر مبنی مہنگائی کی شرح جون میں 5.08 فیصد رہی۔ فروری کے بعد یہ پہلی بار 5 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ مئی میں خوردہ مہنگائی 4.80 فیصد، اپریل میں 4.83 فیصد اور مارچ میں 4.85 فیصد رہی تھی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:22:40
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعہ کو چیف منسٹر اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی عبوری ضمانت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچائی کی جیت اور بی جے پی کی سازش کی شکست ہے۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہ کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پورے ملک کے لئے تاریخی ہے۔ عدالت کے کچھ فیصلے ہوتے ہیں جو ملک کی سمت کا تعین کرتے ہیں، یہ بھی ایسا ہی فیصلہ ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:14:26
تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کے اناملائی کے ریاستی کانگریس کے صدر ’کے سیلواپرونتھاگئی‘ پر کئے گئے نازیبا تبصرے نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور کانگریس کارکنان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:09:41
آندھرا پردیش پولیس نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی، دو سینئر آئی پی ایس افسران اور دو ریٹائرڈ افسران کے خلاف ’اقدام قتل‘ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ حکمراں پارٹی کے ایم ایل اے کے رگھورام کرشن راجو کی شکایت پر، آندھر پردیش کی گنٹور پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 120بی، 166، 167، 197، 307، 326، 465 اور 506 کے ساتھ ہی دفعہ 34 کے تحت درج کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 12:04:53
منی لانڈرنگ سے متعلق معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی عبوری ضمانت میں سپریم کورٹ نے توسیع کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو عبوری ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کی ہدایت کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکیل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، جسٹس بیلا ایم ترویدی کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے بعد مقرر کی اور اس دوران عبوری راحت کی ہدایت کی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:58:22
شہر کی کوناجے پولیس نے بند گھروں میں چوری کی وارداتیں انجام دینے والی ایک بین الریاستی چوروں کی ٹولی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 12.5 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال ضبط کر لیا ۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:55:01
منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 75 پر نیلیاڈی کے قریب موٹر بائک اور پِک اَپ ٹرک کے بیچ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:48:34
یوپی کے ہاتھرس میں 2 جولائی کو ہوئی بھگدڑ سے متعلق مفادِ عامہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سب کچھ مفاد عامہ کی درخواست کی شکل میں نہیں آنا چاہئے۔ عدالت نے درخواست گزار سے پوچھا ہے کہ آپ براہ راست آرٹیکل 32 کے تحت براہ راست سپریم کورٹ کیوں آئے؟ آپ کو پہلے ہائی کورٹ جانا چاہئے تھا۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 11:45:14
ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی بارشیں اپنی ساتھ تباہی بھی لائی ہیں۔ بارش کے درمیان اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں بجلی گرنے سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان ریاستوں کے مختلف حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy