Mon, 22 Apr 2019 21:05:44
قریبی علاقہ اُلال میں چلتے آٹو رکشہ پر اچانک آم کا درخت گرنے سے آٹو کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، البتہ رکشہ پر سوار چھ لوگ بال بال بچ گئے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 20:56:09
سری لنکا میں اتوار کو ہوئے سیریل بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 290 ہو گئی ہے اور ان دھماکوں کے تعلق سے اب تک 24 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 20:49:06
بہار میں لوک سبھا انتخاب میں بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کے امیدوار کنہیا کمار سمیت 18 لوگوں کے خلاف مارپیٹ کے معاملے میں گڑھ پورا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 20:43:10
مالیگاؤں2006 بم دھماکہ معاملے میں آج بھگوا ملزمین کے وکلاء نے متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکیل کے بحث کرنے پر سخت اعتراض کیا جس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 18:28:34
سات مرحلوں میں ہونے والی ملک کے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل منگل کو شروع ہورہا ہے، جس کے لئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ ضلع اُترکنڑا کے مختلف حلقوں میں آج صبح سے ووٹنگ مشینوں کو پولنگ بوتھوں پر روانہ کرنے کی کاروائی شروع ہوئی۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 13:09:20
ضلع شمالی کینرا کی انتظامیہ کی طرف سے ووٹروں میں پولنگ کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کے لئے پچھلے چند مہینوں سے بہت سارے طریقے اپنائے گئے۔تازہ ترین اقدام کے طور پر ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کو اسکوبا ڈائیونگ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ووٹنگ کے لئے پرچیاں سمندری لہروں میں تقسیم کیں۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:48:59
پارلیمانی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے امیدواروں کی طرف سے عوامی تشہیر کے لئے اتوار کی شام تک موقع تھا۔ اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے سابق وزیراعظم دیوے گوڈا سمیت کئی قد آور سیاسی لیڈروں نے ضلع شمالی کینرا کا دورہ کیا اور ووٹروں سے اپنے امیدوار کے لئے ووٹ طلب کیے۔23اپریل کو کرناٹکا کی 14پارلیمانی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہونے والی ہے جس میں شمالی کینرا بھی شامل ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:46:09
کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے پورے ضلع میں جتنے بھی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اُنہیں ضلع کے سپرنٹنڈینٹ آف پولس کی طرف سے پہلی بار ڈرائی فروٹ کے کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کو پرامن طریقے پر انجام دینے کے لئے تین ہزارسے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:41:09
سابق وزیراعلیٰ اور مخلوط ریاستی حکومت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر سدارامیا نے باگلکوٹ میں کانگریسی امیدوار وینا کاشپناور کے لئے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ بی جے پی والے دیش کادستور بدلنے کی بات کررہے ہیں۔ اگر دیش کے دھرم شاستر کا مقام رکھنے والے دستور کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو پھر ملک میں خون خرابہ شروع ہوجائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy