Wed, 24 Apr 2019 12:09:29
گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے ملپے سے نکلنے والی’سری سائی سدّی‘ نامی ایک کشتی گوا کے مالوان علاقے میں غرقاب ہوگئی ۔یہ کشتی ملپے کی رہنے والی روشنی ایس کوندر کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔
View more
Wed, 24 Apr 2019 12:07:36
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے دو مسافروں کے پاس سے غیر قانونی طور پر لایا گیا سونا ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت 35.52لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
View more
Wed, 24 Apr 2019 11:51:36
کرناٹک میں بہت جلد 272 ڈجیٹل لائبریریوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ ریاست کے 30 اضلاع، 26 شہروں اور 216 تعلقہ جات میں یہ لائبریریاں قائم ہوں گی۔ اس کے ذریعہ ارکان کی ویب سائیٹ اور ایپ کے ذریعہ کتابوں اور دیگر تعلیمی اور امتحانی مواد تک رسائی ہوگی۔
View more
Wed, 24 Apr 2019 11:47:35
سابق وزیر و رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی نے کس وجہ سے استعفیٰ دینے کی بات کہی ہے مجھے معلوم نہیں ۔ ان کو منانے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے اپنی کوشش کی ہے۔میں بھی ان کے ساتھ بات چیت کروں گا ۔ یہ وضاحت نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے کی ۔
View more
Wed, 24 Apr 2019 11:37:58
کرناٹک میں اپوزیشن کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے کہا ہے کہ 23مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد کانگریس ۔جنتا دل(سیکولر)اتحادی حکومت گر جائے گی۔
View more
Wed, 24 Apr 2019 11:34:56
ووٹر فہرست سے ناموں کے غائب ہونے کے معاملہ کی مکمل جانچ کرنے کی کانگریس نے ریاستی انتخابی کمیشن سے پر زور مانگ کی ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی سابق وزیر و سینئر رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی نے ریاستی انتخابی کمیشن کو یادداشت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر کی ووٹر فہرست میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران جن ووٹرس کے نام شامل تھے
View more
Wed, 24 Apr 2019 11:27:37
کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پندرہ لاکھ روپے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنے اور دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت بنی تو غربت کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کر کے پانچ کروڑ خاندانوں کی خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں ہر مہینے چھ ہزار روپے ڈالے جائیں گے۔
View more
Wed, 24 Apr 2019 11:22:22
ای وی ایمس پر ایک مرتبہ پھر اپنے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈروں نے اس میں کئی طرح کی خامیوں کا دعوی کیا۔ اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایمس کے نقائص کو دور کرنے میں ناکام رہا۔
View more
Tue, 23 Apr 2019 22:56:58
بلقیس بانو کیس میں گجرات حکومت کو سپریم کورٹ نے منگل کے روز زبردست جھٹکا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے 2002 کے گجرات فسادات معاملہ میں ریاستی حکومت سے اجتماعی عصمت دری کی شکار بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے معاوضہ، سرکاری ملازمت اور ان کی پسند کی جگہ پر رہائش مہیا کرانے کو کہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy