ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل طلبہ کا سونم وانگچک سے اظہارِ یکجہتی، امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

بھٹکل طلبہ کا سونم وانگچک سے اظہارِ یکجہتی، امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

Wed, 22 Jul 2026 20:24:45    S O News
بھٹکل طلبہ کا سونم وانگچک سے اظہارِ یکجہتی، امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

بھٹکل 22/جولائی (ایس او نیوز) : نئی دہلی میں طلبہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھٹکل کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے بدھ کے روز منی ودھان سودھا کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کے نام  ایک میمورنڈم پیش کیا۔

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ امتحانی پرچوں کے افشا ہونے کے واقعات کو مکمل طور پر روکنے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ملک کے امتحانی نظام کو شفاف، منصفانہ اور بدعنوانی سے پاک بنایا جائے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نئی دہلی میں سونم وانگچک کی جانب سے تعلیمی اصلاحات اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق اٹھائے گئے مطالبات اور خدشات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور جمہوری مکالمے کے ذریعے ان کا مناسب اور دیرپا حل نکالا جائے۔

bhatkal-protest-2


 


Share: