Sun, 28 Apr 2019 11:38:48
کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے خاص طبقہ کے لوگوں سے پارٹی کو ووٹ نہیں دینے سے متعلق بیان کو سماج کو تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کیجریوال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیجریوال نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے وقت کہا تھا کہ کوئی بھی ہندو کانگریس کو ووٹ نہیں دینے جا رہا ہے صرف مسلمانوں میں تھوڑا بہت کنفیوزن ہے۔
View more
Sun, 28 Apr 2019 11:34:32
وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے طنز کیا کہ عوام کی آواز کو دبانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت چھپن انچ کے سینے والی نہیں بلکہ کمزور حکومت ہے۔
View more
Sun, 28 Apr 2019 11:32:06
ممبئی میں چھ لوک سبھا حلقوںمیں پیر 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، اس درمیان شہر میں ووٹرس بیداری مہم کا سلسلہ جمعہ اور سنیچر کو جاری رہا۔ اس دوران خصوصی طور پر اقلیتی علاقوں میں اہم ترین اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ پولنگ کے دن زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔
View more
Sun, 28 Apr 2019 11:22:50
انتخابی ریلیوں کی سرگرمی کے درمیان راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی اچانک کانپور کے ایئر پورٹ پر ملاقات ہوگئی جس میں وہ دونوں خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ راہل گاندھی نے ان لمحات کو اپنے فیس بک پیج سے لائیو پیش کیا،
View more
Sun, 28 Apr 2019 11:20:11
کانگریس صدر راہل گاندھی نے یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی کی پارلیمانی سیٹ رائے بریلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگایا۔راہل نے یہاں ’چوکیدار چور ہے‘ کے نعرے بھی لگوائے۔
View more
Sun, 28 Apr 2019 11:15:11
جیٹ ایئر ویز کے ملازم اب پریشان ہوکر اپنی جان دے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ ممبئی سے سامنے آیا ہے جہاں پر جیٹ کے سینئر ٹیکنیشین نے 4 منزلہ عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ اسے کینسر تھا اور وہ اقتصادی حالات کے خراب ہونے کے چلتے ٹینشن میں تھا۔ مہلوک کی پہچان شیلیش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ممبئی کے نالا سوپارہ ایسٹ میں رہتا تھا۔
View more
Sun, 28 Apr 2019 11:13:01
بی جے پی کے ذریعہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مدھیہ پر دیش کے بھوپال سے انتخابی میدان میں اتارے جانے کے بعد اب مالیگاؤں دھماکہ معاملے کا ایک دوسرا ملزم اتر پردیش کے بلیا سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر چکا ہے-
View more
Sat, 27 Apr 2019 21:45:50
بی جے پی صدر امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ اگر بھگوا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا دے گی۔شاہ نے جھارکھنڈ کے پلامو ضلع میں ایک جلسہ عام میں کہاکہ اگر آپ نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں گے تو ہم آرٹیکل 370 ہٹا دیں گے۔
View more
Sat, 27 Apr 2019 21:41:50
کانگریس نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن پر دوہرا رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ مسلسل مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن کمیشن بار بار شکایت کیے جانے کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy