Mon, 24 Jun 2019 21:20:54
وزیر خارجہ ایس جے سنکر پیر کو رسمی طور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی،وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔
View more
Mon, 24 Jun 2019 21:16:53
پیر کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث شروع ہوئی۔مرکزی حکومت کی جانب سے پرتاپ سارنگی نے بحث کی شروعات کی اور پھر کانگریس کی جانب سے لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے جواب دیا۔
View more
Mon, 24 Jun 2019 19:04:52
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے ملک کے حالیہ واقعات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نیا بھارت آپ اپنے پاس رکھیں اور ہمیں ہمارا پرانا بھارت لوٹائیں جہاں پیار اور بھائی چارگی تھی، جب مسلم اور دلت کو چوٹ پہنچتی تھی تو ہندووں کو بھی تکلیف ہوتی تھی اور جب ہندووں کی انکھوں میں کچھ پڑ جاتا تھا تب مسلمانوں اور دلتوں کی بھی انکھوں میں آنسو آجا
View more
Mon, 24 Jun 2019 12:27:00
ڈرافٹ کمیٹی برائے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے سابق رکن پروفیسر ایم کے شری دھر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ نیشنل ایجوکیشن پالیسی نے تین سال کی عمر سے بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی-
View more
Mon, 24 Jun 2019 12:23:10
ناڈا پربھو کیمپے گوڈا لے آؤٹ میں جن لوگوں نے زمینات خریدے ہیں انہیں بنیادی ضروریات جیسے کاویری پانی کا رابطہ اور گندے پانی اور فضلات کی نکاسی کا نظام حاصل کرنے کے لئے کم از کم ایک سال کا انتظار کرنا پڑے گا-
View more
Mon, 24 Jun 2019 12:03:10
ضلع شمالی کینرا میں ایک ٹراما سینٹر اور سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کے لئے سوشیل میڈیا جو مہم چلائی جارہی ہے اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو میمورنڈم دئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے اب تک کسی قسم کاردعمل ظاہر نہیں کیاتھا۔ الٹے سوشیل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو اپنے اکاؤنٹ پر انہوں نے بلاک کررکھاتھا۔
View more
Mon, 24 Jun 2019 11:52:14
یہاں اندرالی ریلوے پل سے قریب واقع ہیرو ہونڈا موٹربائک کے جئے دیوا شو روم میں اتوار کی شب میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چونکہ اس شوروم سے متصل پٹرول بنک موجود ہے اس لئے حادثہ سنگین رخ اختیار کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے، لیکن فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy