Thu, 08 Aug 2024 12:30:39
بنگلہ دیش کے حالات پر اپوزیشن لیڈران مودی سرکار کو بھی نشانہ بنارہے ہیں اور اسے آئینہ دکھاتے ہوئے اپنا رویہ اور کام کاج درست کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس تعلق سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے صبر کا امتحان اگر لیا جائے گا تو ایسا ہی ہو گا۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:18:34
وقف بورڈ پر لگام لگانے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں 'وقف (ترمیمی) بل 2024' پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو یہ بل پیش کرنے والے ہیں۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:12:16
پیرس اولمپکس اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہندوستان نے اب تک صرف 3 تمغے ہی جیتے ہیں۔ ایسے میں اب سب کی نظریں اولمپکس-2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑہ پر آ کر ٹک گئی ہے جو آج جیولن تھرو (بھالا پھینک) کے فائنل مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ان سے اس مرتبہ بھی پورا ملک طلائی تمغے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:07:41
بنگلہ دیش تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور وہاں سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آرہی ہے ۔ بنگلہ دیشی فلم پروڈیوسر سلیم خان اور ان کے بیٹے شانتو خان کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسر ہونے کے علاوہ، سلیم خان بنگلہ دیش کے چاند پور ضلع میں لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کے چیئرمین بھی تھے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:05:10
پیرس اولمپک 2024 میں گزشتہ روز ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس نے انھیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس کا ثبوت آج علی الصبح اس وقت ملا جب سبھی کو حیران کرتے ہوئے اس مشہور پہلوان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے حمایت کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی مقروض رہیں گی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 12:00:22
بنگلہ دیش میں غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر جنوبی میزورم کے ضلع لانگتلئی کے ضلع مجسٹریٹ چیملا شیو گوپال ریڈی نے میانمار۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقوں میں لوگوں، مویشیوں اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:53:23
پیرس اولمپکس میں دو تمغے جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دینے والی اسٹار پسٹل شوٹر منو بھاکر بدھ کو دہلی پہنچ گئیں۔ سینکڑوں افراد اور اہل خانہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس کے بعد منو بھاکر کانگریس کی سابق صدر اور موجودہ راجیہ سبھا ایم پی سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے پہنچیں۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:44:38
پیرس اولمپکس 2024 میں کل یعنی 7 اگست ہندوستان کے لیے مایوس کن دن رہا ۔پہلے ونیش پھوگاٹ ڈسکوالیفائی ہوئیں اور دن کے اختتام پر میرا بائی چانو سے ویٹ لفٹنگ میں تمغے کی توقع تھی لیکن انہوں نے بھی مایوس کیا۔ وہ کلین اینڈ جرک کی اپنی آخری کوشش میں 114 کلو وزن نہیں اٹھا سکی اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:37:32
سری لنکا نے تین میچوں کی ہوم ونڈے سیریز میں ہندوستان کو 2-0 سے شکست دے دی ہے۔ کولمبو میں میزبان سری لنکا نے سیریز کے آخری ونڈے میچ میں ہندوستان کو 110 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح درج کی۔ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy