Sat, 10 Aug 2024 19:55:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ مودی صبح نئی دہلی سے کیرالہ پہنچے۔ علاقے کے فضائی سروے کے دوران مسٹر مودی کے ساتھ کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین بھی تھے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:58:50
پورے ملک میں کئی دنوں سے الگ الگ مقامات پر زوردار بارش اور لینڈ سلائڈ کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے زبردست جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے ایک ہفتہ تک طوفانی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:52:05
گزشتہ کچھ مہینوں میں کئی چھوٹے بڑے ٹرین حادثات پیش آئے ہیں اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق جمعہ کی صبح مغربی بنگال اور گوا میں مال گاڑیوں کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:48:32
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 17 ماہ بعد تہاڑ جیل سے رِہا ہو گئے۔ سپریم کورٹ نے انھیں کل ضمانت پر رِہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، اور شام میں جب وہ جیل سے باہر نکلے تو عآپ لیڈران و کارکنان کی زبردست بھیڑ ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑی ہوئی تھی۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:45:50
عآپ لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ آج تہاڑ جیل سے رِہا ہو گئے۔ اس معاملے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’آبکاری پالیسی گھوٹالہ کی جانچ کے تحت جیل میں بند دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ قانون کے تحت لیا ہے۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔‘‘
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:40:22
ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست میں سدارامیا۔ ڈی کے شیو کمار کی قیادت والی کانگریس حکومت کی گڈ گورننس کو برداشت نہیں کر پارہی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:21:56
بی جے پی اور جے ڈی ایس کی طرف سے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف میسور میں کئے جارہے احتجاجی مظاہروں کے درمیان نے سدرامیا کی حمایت میں کانگریس نے میسور میں ہی زبردست عوامی جلسہ کا انعقاد کرتے ہوئے مضبو ط پیغام دینے میں کامیاب ہوگئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سدرامیا کے ساتھ کھڑی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:47:57
مرکز کی مودی حکومت نے یومِ آزادی کے پیش نظر ایک بار پھر ’ہر گھر ترنگا مہم‘ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو آر ایس ایس کی ترنگا سے متعلق تاریخ یاد دلائی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:45:40
وزیر اعظم نریندر مودی آج وائناڈ ، کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم وہاں تباہی کا فضائی سروے کریں گے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے دورہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، "مودی جی، خوفناک سانحہ کا جائزہ لینے کے لیے وائناڈ جانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔"
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy