Tue, 06 Aug 2024 19:28:25
) ہماچل پردیش میں سیلاب اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بادل پھٹنے اور سیلاب کے کئی دیگر واقعات میں 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 19:24:44
اپوزیشن نے پیر کو کسانوں اور ماہی گیروں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئےکہا کہ مودی حکومت نے پچھلے۱۰؍ برسوں میں جو کچھ کیا ہے، اس کی فہرست اس سے طویل ہے جو کام نہیں کئے گئے ہیں اور اگر حکومت کسانوں کے مسائل کا حقیقی حل فراہم نہیں کرتی ہے تو پھر اگلے انتخابات میں ان کی شکست یقینی ہے۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 18:55:12
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیلگاوی ضلع کا دورہ کیا جو بھاری بارش اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 18:19:29
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا کہ کسانوں کی ڈیجیٹل آئی ڈی تیار کی جا رہی ہے اور اسے ان کی کھیتی کی زمینوں سے جوڑ دیا جائے گا۔ ایوان میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے کام کاج پر بحث کا جواب دیتے ہوئے چوہان نے کہا کہ مودی حکومت کی ترجیح کسانوں کا احترام اور بہبود ہے اور وہ اس کیلئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 18:07:40
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے منگل کو پیرس اولمپک میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل مقابلہ میں جیت حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 17:36:08
ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں منگل کو مردوں کے جیولین تھرو کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 89.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 17:28:08
سابق وزیر اعظم کے استعفے اور فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دے دیا۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 13:28:44
گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شراوتی مسلم کونسل کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام پڑوسی تعلقہ ہوناور کے قصبہ ولکی کے اتحاد پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا جس میں 20 ہونہار طلبہ کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کی بھرپور ہمت افزائی کی گئی۔ اس بار یہ تقریب اتوار 4 اگست 2024 کو منعقد کی گئی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 12:10:43
بنگلہ دیش حکومت کے خلاف طلبہ کا احتجاج سول نافرمانی تحریک میں تبدیل ہونے کے بعد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 300 کے پار جا پہنچی اور معاملہ اتنا زیادہ سنگین ہوگیا کہ وزیر اعظم حسینہ واجد کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑگیا، پتہ چلا ہے کہ اس نے ہندوستان جاکر پناہ لی ہے جہاں سے وہ لندن جائیں گی۔وزیراعظم کے فرار ہوتے ہی فوج نے اقتدار سنبھال لیا اور عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy