Wed, 07 Aug 2024 11:55:02
کانگریس اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے صحت اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں شدیداحتجاج کیا اور جی ایس ٹی کوحکومت کی منمانی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:49:32
پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد پیدا ہونے والےحالات پر حکومت ہند گہری نظر رکھ رہی ہے۔ حکومت نے اس تعلق سے’ایکشن پلان‘ بھی تیار کیا ہے جس کے بارے میں منگل کو منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں حکومتی اراکین اور تمام اپوزیشن پارٹیوں کو باخبر کیا گیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:43:23
بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس کو عبوری حکومت کا نیا سربراہ مقررکردیا گیا ہے، باقی ارکان کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:34:49
پیرس اولمپکس کا 11 واں دن ہندوستان کے لیے کچھ خوشی اور کچھ غم بھرا رہا۔ جہاں ایک طرف خوشی کی بات یہ رہی کہ ونیش پھوگاٹ نے کشتی میں 50 کیلوگرام زمرے کے فائنل میں اور نیرج چوپڑا نے بھالا پھینک کے فائنل میں جگہ بنائی، وہیں انڈین ہاکی سے مایوسی ملی جب ٹیم سیمی فائنل مقابلہ سبقت بنانے کے باوجود جرمنی سے ہار گئی اور گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:30:38
ہندوستانی بینکوں نے گزشتہ پانچ مالی سالوں میں تقریباً 9.90 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے یہ جانکاری 6 اگست کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دی ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:24:56
ہائپر ورولینٹ کلیبسیلا نمونیا (ایچ وی کے پی) نام کے ایک نئے جراثیم کو لے کر عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) نے ہندوستان سمیت 16 ممالک کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسا جراثیم ہے جو صحت مند لوگوں میں مہلک انفکشن پیدا کر سکتا ہے۔ اسپتال میں داخل مریض یا پھر آبادی دونوں جگہوں پر اس انفکشن کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:17:40
پیرس اولمپکس 2024 کے فائنل میں جگہ بنانے والی ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے 50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ونیش نے فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:12:49
مردوں کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو جرمنی کے خلاف دو کے مقابلے تین گولوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا 44 سال کے طویل انتظار کے بعد گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:09:32
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر ہیں۔ انہوں نے خواتین کی 50 کلوگرام فری اسٹائل 50 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز کو 5-0 سے شکست دی۔ ونیش کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان کا تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy