Thu, 08 Aug 2024 19:46:38
کالی ندی پر بنے کاروار کو گوا سے جوڑنے والے قدیم پُل کے انہدم پر تبصرہ کرتے ہوئے اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا نے کہا کہ اس حادثے کے لئے نیشنل ہائی وے تعمیری منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ہی پوری طرح ذمہ دار ہے ۔ منکال وئیدیا نے کاروار میں جائے حادثے کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ کالی ندی پر ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے نیا پُل تعمیر کروانے کے لئے اسی پرانے پُل کو استعمال کرنے
View more
Thu, 08 Aug 2024 19:40:30
کرناٹکا ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی الزام کے تعلق سے اگر کسی شخص کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرنا ہے تو اسے دی جانے والی نوٹس میں ایف آئی آر کی نقل، جرم کیا ہے اس کی معلومات، شکایت کا خلاصہ اور جرم کا اندراج نمبر جیسی تمام ضروری تفصیلات درج ہونی چاہیے ۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 18:45:55
یمنی حکام نے بتایا ہے کہ یمن کے جنوبی شہر الحدیدہ میں گزشتہ دنوں سے موسلادھار بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے30 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 18:28:43
عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ انہیں تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 18:01:35
کانگریس کے ڈگ وجئے سنگھ نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے اب تک پیش کیے گئے تمام 11 بجٹوں میں آئین کی روح کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ اس عرصہ میں عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ملک کے امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:49:45
ہندوستان پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو 57 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں البانیہ کے زیلمخان ابکاروف کو شکست دی۔ ہندوستان کی انشو ملک نے بھی جمعرات کو ہی مقابلہ کیا لیکن انہیں اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انشو ملک کو امریکہ کی ہیلن میرولیس نے شکست دی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:24:15
آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے ایک بار پھر ریپو ریٹ یعنی شرح سود میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نویں مرتبہ ہے جب ریپو ریٹ میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا ہے۔ آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر جوں کو توں رکھا ہے۔ یعنی نہ ہی قرض مہنگے ہوں گے اور نہ ہی اس میں کوئی کمی دیکھنے کو ملے گی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:22:21
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو جموں و کشمیر پہنچ گئی ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 17:18:20
بنگلہ دیش میں کشیدگی کی صورت حال کے پیش نظر ہندوستان نے وہاں اپنے سبھی ویزا درخواست مراکز کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویزا کے لیے درخواست کرنے والے آن لائن پورٹل پر بھی ’’غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے سبھی آئی وی اے سی اگلے نوٹس تک بند رہیں گے‘‘ کا میسج لکھا آ رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا فیصلہ ہو چکا ہے، پھر بھی ہندوستان نے کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً یہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy