Sat, 10 Aug 2024 17:34:29
کنداپور تعلقہ کے تلّور سیاحتی مرکز پر بیندور سے کنداپور جانے والی ایک پرائیویٹ بس اور لاری کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں لاری کا اگلا اور بس کا پچھلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا اور بس میں موجود کئی طالب علم زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:27:56
راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی رکن جیا بچن نے چیئرمین کے لہجہ پر سوال اٹھائے، جس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ غصے میں آ گئے اور جیا بچن کو سخت جواب دیا۔ اس پر اپوزیشن ارکان نے 'غنڈہ گردی نہیں چلے گی' کے نعرے لگاتے ہوئے وا ک آؤٹ کر دیا۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:21:46
کیرالہ کے ضلع وائناڈ میں گزشتہ ماہ پیش آئے خوفناک لینڈ سلائڈ کے واقعہ سے ابھی تک لوگ باہر نہیں نکل پائے ہیں۔ مہلوکین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور 150 سے زائد لاپتہ افراد کی اب تلاش جاری ہے۔ اس درمیان مقامی لوگوں کی دھڑکنیں آج اس وقت بہت زیادہ بڑھ گئیں جب انھیں ایک عجیب اور پُراسرار آواز سنائی دی۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:18:48
مہاتما گاندھی کی طرف سے برطانوی دور حکومت میں ملک کو آزاد کرانے کے لیے شروع کی گئی 'بھارت چھوڑو تحریک' کی شروعات 'اگست کرانتی دیوس' کی سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:12:38
راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ جیا بچن اور چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب چیئرمین دھنکھڑ نے جیا بچن کو جیا امیتابھ بچن کہہ کر مخاطب کیا تو وہ غصے میں آ گئیں۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:07:49
کیرالہ کے وائناڈ میں 30 جولائی کو بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈ ہونے سے لاپتہ 152 لوگوں کی تلاش کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا۔ اس سانحے میں اب تک 413 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تلاشی مہم منڈاکیل اور پنچریماٹوم کے علاقوں میں جاری تھی۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:03:46
سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں منیش سسودیا کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے شرائط عائد کرتے ہوئے انہیں اپنا پاسپورٹ حوالے کرنے اور گواہوں کو متاثر نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اب سسودیا 16 ماہ بعد جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 16:58:13
برازیل میں ہوائی جہاز کا بڑا حادثہ پیش آیا۔ مقامی ٹی وی سٹیشن گلوبونیوز نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 62 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 62 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 02:35:36
اُتر کنڑا میں جوئڈا کیسل راک کے قریب ایک مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy