Sat, 17 Aug 2024 18:58:20
آج ہم اپنی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔15/اگست 1947میں ہماراملک انگریزسامراج کے ہاتھوں سے آزاد ہوا تھا۔ یہ آزادی ایک طویل اور صبر آزماجدوجہد کا نتیجہ تھی، جس میں تمام فرقوں اور طبقوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، سوائے ان لوگوں کے جو انگریزوں کے ذہنی غلام تھے اور آج بھی ہیں۔ انگریزوں نے ہندوستان کا اقتدار مسلمانوں سے چھینا تھا جو اس ملک میں تقریباً800 سال سے اقتدار میں تھے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 18:35:00
کیرالہ کے کالی کٹ میں واقع عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں 78ویں یوم آزادی تقریب پر گرانڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد نے پرچم کشائی کے بعد ملک کے عوام کویوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو ہم سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی سبھوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے جوکہ اس بات کی یقین دہانی کرتی ہے کہ لوگو ں میں اتحاد اور ہم آہنگی
View more
Sat, 17 Aug 2024 18:26:20
کاروار میں 7 اگست کی آدھی رات کو کالی ندی پر بنا ہوا پرانا پُل ٹوٹ کر نیچے گرنے سے جو لاری ندی میں جا گری تھی، اُسے باہر نکالنے کی کاروائی انجام دی گئی ہے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 18:09:49
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس سے وطن واپس آگئی ہیں۔ ہفتہ کی صبح ملک واپسی پر دہلی ایئر پورٹ پر ان کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ تمغہ سے محروم ہونے کے باوجود پورے ملک کا دل جیت چکی ونیش کا استقبال خوب ناچ گانے اور ڈھول باجے سے ہوا۔ ہم وطنوں کی اس محبت کو دیکھ کر وہ کافی جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 18:06:29
راجستھان کے اُدئے پور میں تشدد کے بعد اب راجدھانی جئے پور میں بھی نوجوان کے قتل کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کی رات آپسی جھگڑے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جس کے بعد ہفتہ کو ناراض لوگوں کا ایک ہجوم سڑک پر اتر آیا اور قتل کے خلاف زبردست مظاہرہ کرنے لگا۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 18:04:10
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے کافی کم امکانات ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:58:18
اتر پردیش میں کانپور اور بھیمسین اسٹیشن کے درمیان ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ یہاں سابرمتی ایکسپریس ٹرین نمبر 19168 بھیمسین اور کانہور اسٹیشن کے درمیان بلاک سیکشن میں پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں موقع سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مسافروں کو کانپور لے جانے کے لیے بسیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:51:47
کولکتہ کے سرکاری آر جی کار اسپتال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں قومی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف مقامات پر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:41:17
اتر پردیش کی دس اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، جن کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہی سیاسی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے اور الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو چکا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے حکومت پر ردوبدل کا الزام لگایا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کندرکی اسمبلی حلقہ میں مسلم اور یادو بی ایل او اور سپروائزر کو ہٹانے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy