Sun, 18 Aug 2024 18:10:31
افریقی یونین کے ادارہ صحت نے سنیچر کو ایک بیا ن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کینیا میں امسا ل کے اوائل سے اب تک ۱۸؍ ہزار ۷؍ سو ۳۷؍ منکی پاکس کے معاملے درج کئے گئے ہیں جس میں ایک ہی ہفتہ میں درج ۱۲۰۰؍ معاملات بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:57:08
انڈپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 5 اور 6 اگست کو ایک کمیشن کے ذریعے کی گئی رائے شماری میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر چھ میں سے ایک فرد نے نسل پرستانہ حملوں کا سامنا کیا ہے۔ انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ذریعے برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف فساد برپا کیا گیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:49:08
کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان سپریم کورٹ نے اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملہ پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ منگل (20 اگست) کو سماعت کرے گی۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:45:42
میگھالیہ ہائی کورٹ نے ’سنگل یوز پلاسٹک‘ پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کثیر جرمانہ عائد کیا جائے۔ چیف جسٹس ایس ویدناتھن کی صدارت والی بنچ نے اس معاملے میں سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں ہونا چاہیے اور تھیلی کسی بھی دکان میں دکھائی نہیں دینا چاہیے۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:42:39
جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کے اعلان کے بعد سبھی پارٹیاں سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔ کانگریس لیڈران بھی لگاتار میٹنگیں کر رہے ہیں اور انتخابی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے قومی ترجمان آلوک شرما نے ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہریانہ ہو یا دہلی، دونوں ہی جگہ کانگریس پارٹی اپنی طاقت پر انتخاب لڑے گی۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:36:30
ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کا اعلان ہوتے ہی جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کو یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے لگ گئے ہین۔ ٹوہانا سیٹ سے رکن اسمبلی اور پارٹی کے سرکردہ لیڈر دیویندر ببلی نے آج پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:30:59
یو پی ایس سی نے مرکزی حکومت کی نوکرشاہی میں ’لیٹرل انٹری‘ کے ذریعہ تقرریوں کا اشتہار نکالا ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن کی اہم پارٹی کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے اس قدم کو ریزرویشن سے جوڑا ہے اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’بی جے پی آئین کو تار تار کرتے ہوئے ریزرویشن پر ڈبل حملہ کر رہی ہے۔‘‘
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:28:15
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکز کی مختلف وزارتوں میں جوائنٹ سکریٹری، ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری کے اہم عہدوں پر جلد ہی 45 ماہرین کی 'لیٹرل انٹری' کے ذریعے تقرری کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ لیٹرل انٹری کے ذریعہ اہم عہدوں پر بھرتی کر کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی زمروں کے لئے ریزرویشن کھلے عام چھینا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:23:18
کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ مختلف ریاستوں کے ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی عصمت دری کے اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے بعد امن و امان اور خواتین کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy