Thu, 22 Aug 2024 18:06:31
مہاراشٹر کے بدلاپور میں نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے معاملے میں آج بمبئی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پولس کو پھٹکار لگاتے ہوئے پوچھا کہ آپ اس معاملے کو اتنے ہلکے میں کیسے لے سکتے ہیں ؟ عدالت نے پولیس کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر پر بھی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 18:01:04
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی بدھ کو سری نگر پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 17:54:04
شمبھو بارڈر پر کئی ماہ سے جمے ہوئے کسانوں کے ایک معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے ایک اہم پیش رفت کا فیصلہ سنایا۔ جمعرات کو عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ کسانوں کی شکایتوں کے بہتر ازالہ کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دے گا۔ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس اُجول بھوئیاں کی بنچ نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 2 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 17:44:21
بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے آج (22 اگست) گاندھی میدان میں باپو کے مجسمہ سے ای ڈی کے دفتر تک احتجاجی مارچ نکالا۔ کانگریس ای ڈی اور سیبی کے طریقہ کار پر سوال اٹھا رہی ہے۔ کانگریس کئی مطالبات کے ساتھ ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 17:38:52
سپریم کورٹ نے جمعرات کو آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ آبرو ریزی اور قتل سے متعلق معاملوں پر سماعت کرتے ہوئے مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں سے کام پر واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 17:32:47
کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں طویل عرصے سے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ خاص طور پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی کئی مرتبہ ذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر اس سلسلے میں عمل آوری کرنے کے لیے دباؤ بنایا ہے۔ اس درمیان کانگریس نے جمعرات کو مودی حکومت کو ایک مشورہ دیا کہ حکومت اگلی مردم شماری میں صرف ایک اضافی کالم جوڑ کر او بی سی آبادی کا 'کاسٹ و
View more
Thu, 22 Aug 2024 17:28:38
تھلاپتی کے نام سے مشہور تمل سنیما کے میگا اسٹار وجے نے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے فروری میں اپنی نئی سیاسی پارٹی ٹی وی کے (تمیلاگا ویٹری کزگم) کا قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے جمعرات کو چنئی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران پارٹی پرچم اور علامت کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔ اس موقع پر پارٹی کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 17:20:17
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے اور تمام جماعتوں کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اسی ضمن میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے ہمراہ ریاست کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 12:33:19
درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن میں بھی کریمی لیئر کے اطلاق کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بدھ کو دلت اور بہوجن تنظیموں کے ’ بھارت بند‘ کا ملک کی کئی ریاستوں میں خاطر خواہ اثر نظر آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy