Wed, 21 Aug 2024 17:37:46
28 ماہ کے طویل انتظار کے بعد آج بدھ کو منعقدہ جالی پٹن پنچایت کے صدارتی انتخابات میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت یافتہ افشاء قاضیا صدر منتخب ہو گئی ، جبکہ نائب صدر کے عہدے پر تنظیم کے ہی حمایت یافتہ ایڈوکیٹ عمران لنکا کا انتخاب عمل میں آیا۔ دونوں کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:10:43
مہاراشٹر کے بدلا پور جنسی ہراسانی کیس میں احتجاج جاری ہے۔ کنڈرگارٹن کی لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد لوگ سڑکوں پر ہیں۔ جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے 300 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس باقی ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:01:34
اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے نئی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد اساتذہ اپنی نوکریوں کو لے کر پریشان ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ ان کی نوکری رہے گی یا ختم ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں بنیادی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے باہر ٹیچر امیدواروں نے ٹارچ جلا کر مظاہرہ کیا۔ وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اب انصاف ملنا چاہیے کیو
View more
Wed, 21 Aug 2024 16:58:30
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی ناقص حکمرانی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ووٹ کی چوٹ‘ کی وجہ سے یکم اکتوبر کو ریاستی حکومت تبدیل ہونے جا رہی ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 16:49:06
شمالی ہند سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، کیرالہ، آسام اور میگھالیہ میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 12:05:46
کمٹہ تعلقہ کے تنڈرکولی میں سال 2017 کے دوران پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے جو نقصان ہوا تھا اس سے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور اپنے کام کے سلسلے میں چوکسی اختیار نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ امسال انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کی بھاری قیمت ادا کرنے کی صورت حال پیدا ہوگئی ۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 12:02:32
شہر کے نہرو میدان میں 14 کو اینیپویا اور سینٹ ایلوشیئس کالج کے درمیان جو فٹ بال میچ ہوا تھا اور اس کے دوران طلبہ کے بیچ جو جھگڑا ہوا تھا وہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب ایک گروہ نے تین طالب علموں کا اغوا کرکے انتہائی بے رحمی کے انہیں نہ صرف پیٹا بلکہ اس واقعے کی ویڈیو کلپ بھی سوشیل میڈیا پر وائرل کر دی ۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 10:52:42
راجیہ سبھا میں 9 ریاستوں کی 12 سیٹوں کے لیے 3 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے پیش نظر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے سبھی 9 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جس میں کرن چودھری کو ہریانہ سے اور رونویت بٹو کو راجستھان سے اتارا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 10:48:12
الیکشن کمیشن نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس مرحلہ میں 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy