ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

    جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

    Tue, 22 Oct 2024 17:07:01 
    جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
    دہلی میں فضائی آلودگی کا خطرہ: ایئر کوالٹی انڈیکس 317 کی سطح تک پہنچ گیا

    دہلی میں فضائی آلودگی کا خطرہ: ایئر کوالٹی انڈیکس 317 کی سطح تک پہنچ گیا

    Tue, 22 Oct 2024 17:04:33 
    سردیوں کی آمد کے ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کی صبح 8:30 بجے تک دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 317 کی سطح تک پہنچ گیا، جو کہ انتہائی خطرناک زمرے میں شمار ہوتا ہے۔
    شمالی ہندوستان میں ٹھنڈ کا آغاز، جنوبی ریاستوں میں بارشیں برقرار

    شمالی ہندوستان میں ٹھنڈ کا آغاز، جنوبی ریاستوں میں بارشیں برقرار

    Tue, 22 Oct 2024 16:59:07 
    شمالی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جانے لگی ہے۔ دوسری جانب، جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج تمل نادو، کیرالہ، اور کرناٹک کے کچھ علاقوں میں بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بہار میں بھی بدھ سے کچھ مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اور اس دوران تیز ہواؤں کے چلنے کی توقع ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
    الہ آباد ہائی کورٹ کا ضلع مجسٹریٹ کا فون بند ہونے پر سخت اظہارِ ناراضگی، فوری وضاحت کا حکم

    الہ آباد ہائی کورٹ کا ضلع مجسٹریٹ کا فون بند ہونے پر سخت اظہارِ ناراضگی، فوری وضاحت کا حکم

    Tue, 22 Oct 2024 16:55:01 
    الٰہ آباد ہائی کورٹ میں پیر کو لائسنس کی تجدید سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ وہ ہردوئی کے ضلع مجسٹریٹ سے ہدایات لیں۔ تاہم، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلع مجسٹریٹ کا فون بند ہے۔ اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو عدالت میں طلب کیا اور حکم دیا کہ وہ منگل کو حاضر ہو کر وضاحت کریں کہ آخر کیا وجہ تھی کہ سرکاری وکیل کی بارہا کوششو
    یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    Tue, 22 Oct 2024 16:49:01 
    اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نجی اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔
    نیٹ-یو جی تنازعہ: سپریم کورٹ نے ماہرین کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید دو ہفتے کی مہلت دی

    نیٹ-یو جی تنازعہ: سپریم کورٹ نے ماہرین کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید دو ہفتے کی مہلت دی

    Tue, 22 Oct 2024 16:46:04 
      سپریم کورٹ نے نیٹ-یو جی امتحان کے تنازعے سے متعلق مرکز کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے یہ مہلت اُس وقت دی جب سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمیٹی کی رپورٹ تقریباً تیار ہے، تاہم اسے مکمل کرنے اور حتمی شکل دینے ک
    سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

    سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

    Tue, 22 Oct 2024 16:43:08 
    ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ہوائیں 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جس سے علاقے میں شدید نقصانات کا خطرہ ہے۔
    بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے استعفیٰ کی کوئی تحریری دستاویزموجود نہیں: صدر شہاب الدین

    بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے استعفیٰ کی کوئی تحریری دستاویزموجود نہیں: صدر شہاب الدین

    Tue, 22 Oct 2024 13:36:34 
    بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ اس بات کا کوئی تحریری ثبوت موجود نہیں ہے کہ طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر شیخ حسینہ نے ملک سے فرار ہونے سے قبل وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
    احمد آباد میں فرضی عدالت کا پردہ فاش، جج بن کر متعدد آرڈرز جاری کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    احمد آباد میں فرضی عدالت کا پردہ فاش، جج بن کر متعدد آرڈرز جاری کرنے والے ملزم کی گرفتاری

    Tue, 22 Oct 2024 13:30:19 
    گجرات میں فرضی پی ایم او آفیسر، نقلی آئی اے ایس اور فرضی آئی پی ایس کے بعد اب ایک اور حیرت انگیز معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔ احمد آباد پولیس نے شہر کے سول کورٹ کے سامنے چل رہی ایک فرضی عدالت کو پکڑ لیا ہے، جو کافی عرصے سے کام کر رہی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماریس کرشچین نامی شخص نے متنازعہ زمینوں سے متعلق متعدد آرڈرز جاری کیے، جو بعض صورتوں میں ڈی ایم آفس تک بھی پہنچے اور کچھ منظور بھی ہوئے۔ جب یہ معا