Thu, 22 Aug 2024 11:42:43
جمعرات کو ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب طیارے میں بم ہونے کی دھمکی ملی۔ ممبئی سے تروننت پورم جا رہی فلائٹ کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد ترووننت پورم ہوائی اڈے پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:33:41
آندھرا پردیش کے انکاپلّی میں بدھ کے روز خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:28:10
ہریانہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس کی ہریانہ یونٹ کے سینئر لیڈران نے بدھ کے روز دہلی میں ایک انتہائی اہم میٹنگ کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ٹکٹ تقسیم میں ان لوگوں کو توجہ ملے گی جن کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں اور جو پارٹی کے تئیں وفادار بھی ہیں۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:23:33
سیبی چیف مادھبی پوری بُچ کے خلاف ہنڈن برگ کی رپورٹ پر کوئی کارروائی نہ ہونے سے اپوزیشن پارٹی کانگریس سخت ناراض دکھائی دے رہی ہے۔ اس نے اس معاملے میں اب ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:19:10
مہاراشٹر کے بدلاپور واقع ایک اسکول میں 4 سال کی دو بچیوں کے ساتھ کی گئی شرمناک حرکت نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کا الزام اسکول انتظامیہ اور پولیس پر عائد کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی اس معاملے میں اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اب ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بھی تحریک چلانی پڑے گی؟
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:15:30
مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے 21 اگست کو ٹھانے ضلع کے بدلاپور واقع ایک اسکول میں دو معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال واقعہ کے احتجاج میں 24 اگست کو ’مہاراشٹر بند‘ کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Aug 2024 11:10:54
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 21 اگست کو کابینہ کی ایک انتہائی اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں مجموعی طور سے 31 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی ہے۔ سب سے بڑا فیصلہ نتیش کابینہ نے پٹنہ صدر زون کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پٹنہ صدر کو چار حصوں میں تقسیم کر اسے پاٹلی پترا، پٹنہ سٹی، دیدار گنج اور پٹنہ صدر نام دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Aug 2024 17:56:02
چارمڈی گھاٹ کے علاقے میں زبردست برسات ہونے نتیجے میں مرتیونجیا ندی میں سیلاب آیا ہے اور اس وجہ سے چارمڑی گھاٹ کے انتار علاقے میں بسنے والوں کے اندر خوف و ہراس پیدا ہوا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy