Sat, 24 Aug 2024 18:21:37
اگست کا مہینہ ختم ہونے والا ہے۔ ہر مہینے میں کچھ نہ کچھ چھوٹے بڑے بدلاؤ دیکھنے کو مل جاتے ہیں جس کا اثرعام لوگوں کی جیب پر پڑتا ہے۔ آنے والے مہینہ ستمبر میں بھی کچھ اسی طرح کی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے جس میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت سے لے کر کریڈٹ کارڈ کے ضابطے میں تبدیلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی بھتے کے سلسلے میں بھی ملازمین کے لیے خاص اعلان ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 17:38:45
بہار میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ریاست میں بڑھتے جرائم پر نتیش کمار کی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اس ریکارڈ توڑ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور جرائم کا ذمہ دار کون ہے؟
View more
Sat, 24 Aug 2024 17:34:35
پورے ملک میں پہاڑی علاقے سے لے کر میدانی علاقے تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے زبردست تباہی کا سامنا ہے۔ جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سیلاب، آمد و رفت میں رکاوٹ، بجلی بحران، لینڈ سلائڈ، بادل پھٹنے جیسے واقعات سے بھی لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 17:28:37
مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر 156 دواؤں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان دواؤں میں بخار، سردی، الرجی اور درد کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی بیکٹیریل دواؤں سمیت وسیع پیمانے پر فروخت کی جانے والی 156 ’فکسڈ ڈوز کامبنیشن‘ (ایف ڈی سی) دوائیں شامل ہیں۔ وزارت مالیات کا کہنا ہے کہ ان دواؤں کے کھانے سے انسانوں کی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 17:21:08
جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجول ریونا کے خلاف سیکس اسکینڈل سے متعلق جاری جانچ کے دوران ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 14:22:20
کرناٹکا پردیش کانگریس کے ترجمان ایم جی ہیگڑے نے کہا کہ ساحلی علاقے میں بد امنی پھیلانے والا بی جے پی کا کھیل نہیں چلے گا ۔ نارائن گرو کا پیغام قبول کرنے والے ساحلی علاقے میں سچائی اور آہنسا کے ہی قدم جمے رہیں گے ۔ اس لئے یہاں گوڈسے کی نہیں بلکہ گاندھی کی ہی جیت ہوگی ۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 14:12:17
شہر کے گاندھی بازار کے پاس پڑا ہوا مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے معاملے پر کانگریس اور بی جے پی کاونسلروں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوگئی ۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 14:10:10
اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے بتایا کہ نئے آدھار کارڈ بنانے یا پہلے سے موجود آدھار کارڈس میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ کروانے کے لئے ضلع میں 137 مراکز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy