Sun, 25 Aug 2024 19:54:49
سی بی آئی کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ سی بی آئی، جو آر جی کار اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، کولکاتہ میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپہ آر جی کار اسپتال میں بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں مارا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:49:07
آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا نے مردم شماری سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہا ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سا شخص کس جگہ بیٹھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مردم شماری مناسب وقت پر کرائی جائے گی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:46:07
دہلی حکومت نے ایک بار پھر دہلی میں 1100 سے زیادہ درختوں کی کٹائی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ریاستی وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے اتوار کو الزام لگایا کہ یہ درخت بغیر اجازت کے کاٹے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے ایل جی ونے سکسینہ 3 فروری 2024 کو درخت کاٹنے والے مقام پر گئے تھے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:38:14
مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر مسلمانوں کے گھروں پربلڈوزر چلائے جانے کے واقعہ پر کانگریس نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو بربریت اور ناانصافی قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:33:13
جموں کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسمبلی انتخابات2024کیلئے اپنا منشور جاری کر دیا ہے جس میں جموں کشمیر کیلئے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئےجدوجہد جاری رکھنے کا خصوصی عزم کیاگیا۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 18:09:10
مودی حکومت نے ہفتے کے روز نئی پنسن اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’یونائیفائیڈ پنسن اسکیم‘ (یو پی ایس) رکھا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے اس اسکیم کو منظوری دے دی ہے اور اسے یکم اپریل 2025 سے نافذ کر دیا جائے گا۔ کابینہ سے منظور کی گئی نئی اسکیم بھی تنازعے کا باعث بن گئی ہے کیونکہ پرانی پنسن اسکیم (او پی ایس) کے حامیوں نے اس نئی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے اور اس کے خلاف تحریک جاری رکھنے
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:56:54
بھٹکل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس کی طرف سے لگائے جرمانے کی رقم جیویلری شاپ مالک کے کھاتے میں ٹرانسفر ہونے کی خبر عام ہونے کے بعد ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:48:15
کانگریس نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اجرت کے سست اضافہ اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے حقیقی گھریلو آمدنی میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور شترمرغ کے محاورے کی طرح حکومت نے ہندوستانی معیشت کو درپیش بنیادی چیلنج سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:47:21
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن اور مجلس اتحاد المسلمین کے کل ہند صدر و ممبر آف پارلیمان جناب اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ شری ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 پر اپنے اعتراضات سے انہیں واقف کرایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy