Tue, 27 Aug 2024 11:19:50
کانگریس نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت کے ذریعہ کسانوں سے متعلق کیے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر آج سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے میں اپنی وضاحت پیش کرے اور کنگنا رانوت کو پارٹی سے باہر نکالے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:12:33
بہار میں پُل منہدم ہونے کے واقعات لگاتار پیش آ رہے ہیں، لیکن اب ایک ایسا معاملہ سامنے آ رہا ہے جہاں پُل کا افتتاح بھی نہیں ہوا اور اس کی سڑک دھنس گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشالی ضلع کے حاجی پور میں راماشیش چوک پر پُل پر بنی سڑک ٹوٹ گئی ہے اور اس کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:08:54
ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے کسانوں کے تعلق سے جو متنازعہ بیان دیا، اس سے پارٹی کی خوب فضیحت ہو رہی ہے۔ پارٹی نے کنگنا رانوت کے بیان سے خود کو کنارہ کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں پارٹی نے کنگنا رانوت کو سخت پھٹکار بھی لگائی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات آئندہ نہ دیں۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 19:41:45
اردو زبان سے محبت کرنے اور اس کی خدمت کا سچا جذبہ رکھنے والوں کی قائم کی ہوئی تنظیم محبانِ اردو کا قیام نیک فال اور خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار محترمہ کنیز فاطمہ ایم ایل اے گلبرگہ (شمال) اور چیئرپرسن کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ نے محبانِ اردو گلبرگہ کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 19:32:14
ہماچل پردیش حکومت نے ’وزیر اعلیٰ سُکھ شکشا یوجنا‘ کے لیے سالانہ 53.21 کروڑ روپے کا بجٹ الاٹ کیا ہے۔ اس کا مقصد بیوہ خواتین، بے آسرا اور طلاق شدہ خواتین، معذور سرپرستوں کو ان کے بچوں کی تعلیم اور بہتری میں مدد کرنا ہے۔ ہماچل کابینہ نے اتوار کے روز ’وزیر اعلیٰ سُکھ شکشا یوجنا‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اور آج 53.21 کروڑ روپے بجٹ الاٹ کیے جانے کی خبر بھی سامنے آ گئی۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 19:26:49
لنگانہ میں اسپتالوں کے ذریعہ سرکاری امداد ہضم کرنے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ سی آئی ڈی نے اس معاملے میں 17 پرائیویٹ اسپتالوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اب اس کی جانچ شروع کی جائے گی۔ ان اسپتالوں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ راحتی فنڈ (سی ایم آر ایف) سے پیسے نکالنے کے لیے فرضی دستاویزات جمع کیے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 19:18:12
تھائی لینڈ میں میں آج سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم 22 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ان قدرتی آفات کی وہج سے 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ 13 صوبوں میں تقریباً 31 ہزار مکانات کے متاثر ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 18:26:49
اڈپی ضلع پولیس کے تحت سائبر اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم (سی ای این) شعبے نے بڑی مستعدی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ آن لائن ٹریڈنگ کا گھپلہ کرنے اور 1.13 کروڑ روپوں کا چونا لگانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے پانچ موبائل فونس اور 13,95,000 روپے نقد برآمد کیے ۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 18:23:13
اتر کنڑا ضلع پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق بھٹکل شہری پولیس تھانے سے منسلک سب انسپکٹر ایلپّا مادار کو معطل کیا گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy