Tue, 03 Sep 2024 17:06:10
کانگریس نے مادھبی پوری بُچ معاملے میں ’آئی سی آئی سی آئی‘ کے جواب پر پھر ایک بار پھر سوالوں کی جھڑی لگا دی ہے۔ کانگریس نے سیبی کی چیئرپرسن مادھبی، آئی سی آئی سی آئی، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر تلخ اور طنزیہ دونوں انداز میں حملہ کیا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:54:18
دہلی آگرہ قومی شاہراہ پر واقع گدپوری کے قریب طالب علم آرین مشرا کے قتل کیس میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر ہوئی ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:48:08
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا ہے۔ سندیپ گھوش کو آر جی کار اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:44:27
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں گرلز کالج اور کرناٹک کے بنگلورو میں کھانے کے ریستوران کے بیت الخلاء میں خفیہ کیمرے ملنے کے مبینہ واقعات پر دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے ااندر افسران کے مجوزہ اقدامات اور ایف آئی آر کے اسٹیٹس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ جاری کردہ ریلیز کے مطابق کمیشن نے میڈ
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:38:15
سپریم کورٹ نے آج ’بلڈوزر ایکشن‘ کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ قصوروار ہونے پر بھی کسی کے مکان کو منہدم نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ کسی ناجائز ڈھانچہ کو منہدم کرنے کے لیے پورے قانونی طریقہ پر عمل کیا جانا ضروری ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:31:30
کانگریس نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے پیر کے روز چھ امیدواروں پر مشتمل اپنی دوسری فہرست جاری کی۔ اس میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) چیف طارق حمید کرّا کو سنٹرل شالٹینگ سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس نے جموں و کشمیر انتخاب کے لیے اپنے 9 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:27:34
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز راجدھانی میں کچھ طبقات سے متعلق 30 لاکھ ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے مبینہ طور پر ہٹائے جانے کے بارے میں تبصرہ سے جڑے ہتک عزتی کے ایک معاملے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے دیگر لیڈران کے خلاف کارروائی رد کرنے سے انکار کر دیا۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:23:43
سپریم کورٹ نے آج ’بلڈوزر ایکشن‘ کے ایک معاملے پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔ پیر کے روز عدالت عظمیٰ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ اگر کوئی شخص قصوروار ثابت ہو بھی جائے تو عمارت منہدم نہیں نہیں کیا جائے گا۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:18:08
دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو 4 دن کے لیے ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اب انہیں 6 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے اس کارروائی کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ 'آمریت' ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy