Tue, 03 Sep 2024 10:56:46
سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ معاملے میں کانگریس لگاتار مودی حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے بھی سوال کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:53:01
منیش سسودیا اور کے. کویتا کے بعد سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالے سے جڑے ایک منی لانڈرنگ معاملے میں عآپ کے سابق مواصلاتی امور کے انچارج وجئے نایر کو پیر کے روز ضمانت دے دی۔ کوآرڈنیشن بنچ کے ذریعہ مذکور ’ضمانت ضابطہ ہے، جیل استثنیٰ ہے‘ کے قانونی اصول کو مانتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ مقدمہ سے قبل جیل میں بند کرنا سزا نہیں ہو سکتی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:50:23
میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین پون کھیڑا نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شطرنج کا کھیل جاری ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس شطرنج کے کھیل میں کون کون کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جاننا چاہتی ہے کہ مادھبی پوری جو سیبی کی سربراہ ہیں وہ ایک وقت میں کئی جگہ سے کیسے تنخواہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود ان الزامات کی تردید کریں اس کے بعد وہ جواب دیں گے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:43:04
ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت مانسون کی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے کہیں زبردست جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے تو کہیں لوگوں نے شدید گرمی سے راحت لی ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:37:18
پتور پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی شکایت پر بی جے پی کے کٹر ہندوتوا وادی لیڈر ارون کمار پوتیلا کے خلاف عصمت دری سمیت قتل کی دھمکی، دھوکہ دہی جیسے کئی دیگر معاملات میں کیس درج کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:32:10
ڈانڈیلی کی صحافی اور ادیب بی این واسرے کے ساتھ وہاں کے سرکل پولیس انسپکٹر بھیمنّا کی طرف سے کیے گئے ناروا سلوک اور زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اے سی کے توسط سے وزیر داخلہ کے نام میمورنڈم دیا گیا ۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 11:34:09
تلنگانہ بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اضلاع میں عام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے ۔ ریاست بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 11:23:45
اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان ایک بار پھر مشکلوں میں ہیں۔ ان کے گھر پر ای ڈی کی ٹیم چھاپہ ماری کے لیے پہنچی ہے جس کی اطلاع خود امانت اللہ خان نے دی۔ عآپ رکن اسمبلی نے بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم کو انہوں نےگھر میں داخل ہونے سے روکا کیونکہ ان کے پاس مقامی پولیس کی ٹیم موجود نہیں تھی۔ اس حالت کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس کو بلایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی وقف معاملے کی جانچ کے س
View more
Mon, 02 Sep 2024 11:18:12
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کو لے کراس وقت سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ اس درمیان انتخاب سے ٹھیک قبل پنے میونسپل کارپوریشن این سی پی کے سابق کونسلر ونراج انڈیکر کو اتوار (یکم ستمبر) کی رات کچھ نامعلوم جرائم پیشاوروں نے گولی مار کر قتل کرکے سنسنی پھیلا دی ہے۔ حملہ آوروں نے ان پر تیزدھار اسلحوں سے حملہ کیا پھر انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ شدید حالت میں زخمی ونراج زخم کی تاب نہ لاسکے اور موقع پر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy