Wed, 04 Sep 2024 17:03:51
گزشتہ مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران جب کالجوں میں حجاب پر پابندی کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اُس وقت کنداپور کے ایک کالج میں جس پرنسپل نے خود ہی کالج کا مین گیٹ بند کرکے حجابی مسلم طالبات کو اندر آنے سے روکا تھا اور ان کا تعلیمی سفر روکنے کی کوشش کی تھی اسے موجودہ کانگریسی قیادت والی ریاستی حکومت نے 'بہترین پرنسپل ایوارڈ' سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:57:45
کنداپور تعلقہ کے مرونتے پوسٹ آفس میں چوری کی جو واردات پیش آئی تھی اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے گنگولی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:53:29
اڈپی تعلقہ کے نیجارو میں ایک ماں اور اس کے تین بچوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے ملزم پروین چوگلے کی درخواست پر اس معاملے کی تفتیش پر جو روک لگائی گئی تھی اسے ریاستی ہائی کورٹ نے ہٹا دیا ہے اور اڈپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کو تفتیش آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے ۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:11:34
کینیا کے نیروبی واقع ہوائی اڈہ سے متعلق اڈانی گروپ کی مجوزہ ڈیل پر کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کینیا کے نیروبی واقع ہوائی اڈہ کا اڈانی گروپ کے ذریعہ مجوزہ حصول نے وہاں وسیع احتجاجی مظاہروں کو جنم دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:08:07
مہاراشٹر کے ناسک میں ایک ایکسپریس ٹرین میں ’بیف‘ لے جانے کے شبہ میں ایک بزرگ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار تین اشخاص کی ضمانت عدالت کے ذریعہ رد کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے انھیں پھر سے گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ جانکاری افسران نے دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعہ ملزمین کے خلاف ڈکیتی اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام جوڑے جانے کے بعد عدالت
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:04:24
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس امیدواروں کے انتخاب کو لے کر کانگریس مرکزی الیکشن کمیٹی کی دوسری میٹنگ آج ہوئی۔ منگل کو ہوئی سی ای سی کی اس میٹنگ میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ہریانہ انچارج دیپک بابریا اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا موجود رہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 11:00:13
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صدر نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو پارلیمنٹ کے پاس کردہ کسی بھی قانون کے تحت دہلی حکومت پر لاگو کسی بھی اتھارٹی، بورڈ، کمیشن یا قانونی ادارے کی تشکیل کے اختیارات سونپے ہیں۔ وزارت داخلہنے منگل یعنی 03 اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:56:59
کانگریس کے نئے مقرر کردہ سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کی ایک میٹنگ منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے گی اور کانگریس کو مضبوط کرے گی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:48:30
مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے آخر کار آر جی کار کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو معطل کر دیا ہے۔ انہیں مغربی بنگال میڈیکل کونسل سے بھی معطل کر دیا گیا ہے۔پیر کو سی بی آئی نے آر جی کار اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں سندیپ گھوش سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy