Thu, 05 Sep 2024 10:53:23
انڈین اوورسیز کانگریس چیف سیم پترودا نے راہل گاندھی اور ان کے والد راجیو گاندھی کو ایک بہترین پالیسی ساز اور مفکر قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈران ہندوستانی نظریات کے محافظ ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کے اندر مستقبل میں وزیر اعظم بننے کی سبھی خوبیاں موجود ہیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:51:11
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے بدھ کے روز کولہاپور میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وزیر اعلیٰ چہرہ پر اپنی رائے میڈیا کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے قبل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا چہرہ اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس سلسلے میں فیصلہ انتخابی نتائج برآمد ہونے کے بعد کی
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:47:14
تنازعات میں پھنسی ہوئیں سابق زیر تربیت آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کر دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس رپورٹ میں دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ پوجا کھیڈکر نے جو معذوری سے متعلق دستاویزات جمع کرائے تھے، وہ جانچ میں فرضی نکلے ہیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:42:53
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ چین سے بے قابو درآمدات گھریلو سطح پر ’قہر‘ برپا کر رہا ہے۔ انھوں نے مودی حکومت پر ملک کی علاقائی سالمیت اور معاشی خوشھالی کو چین کے ذریعہ پہنچائے جا رہے نقصان پر ’سوچی سمجھی خاموشی‘ اور ’عدم سرگرمی‘ بنائے رکھنے کا الزام عائد کیا۔ جئے رام رمیش نے الزام لگایا کہ بے قابو چینی درآمدات اور ’ڈمپنگ‘ پر حکومت ہند کا رد عمل ’بکھرا‘ ہوا ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 19:24:20
دہلی کی ایک عدالت نے اولڈ راجندر نگر میں سول سروسز کی تیاری کرنے والے 3 طلباء کی ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں ڈوب کر ہونے والی موت کے معاملے میں گرفتار 6 ملزمان کو بدھ کے روز 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق، ایڈیشنل چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ نشانت گرگ نے ابھیشیک گپتا، دیشپال سنگھ، تجندر سنگھ، ہروندر سنگھ، سربجیت سنگھ اور پرویندر سنگھ کو 18 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 19:18:07
بار اور بینچ نے رپورٹ کیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے سماجی کارکن شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ شرجیل امام پر ۲۰۲۰ء کے دہلی فسادات کے تعلق سے غیر قانونی سرگرمیوں کی حفاظت کے ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت سازش کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:36:33
دہلی میں منگل کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:29:47
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی)کے ملازمین نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں ادارے میں کام کے انتہائی خراب ماحول کی شکایت کی گئی ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 17:24:08
مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کو لے کر دو دنوں سے جاری ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ خدمات متاثر ہوئیں۔ خاص طور پر گنیش اتسو سے پہلے اس ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy