Thu, 05 Sep 2024 17:55:46
جھارکھنڈ میں کانسٹیبل بھرتی کی دوڑ کے دوران 12 امیدواروں کی جان چلی جانے کے بعد ریاستی حکومت نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ریاست کی ہیمنت سورین حکومت نے کانسٹیبل بھرتی کے عمل میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب امیدواروں کو 10 کلومیٹر دوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:51:46
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسی ضمن میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دل میں جو چہرہ ہے، وہی وزیر اعلیٰ بنے گا لیکن یہ واضح ہے کہ ایم وی اے کو اکثریت مل رہی ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:49:10
کولکاتا کے آر جی کر اسپتال میں گزشتہ ماہ پیش آئے مبینہ عصمت دری اور قتل کیس کی متاثرہ کے اہل خانہ دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ اسپتال میں احتجاج میں شامل ہوئے اور کولکاتا پولیس پر جلد بازی میں لاش کی آخری رسومات ادا کر کے معاملے کو دبانے کا الزام لگایا۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:44:35
سپریم کورٹ نے بدھ کو اتراکھنڈ کے وزیر جنگلات اور دیگر لوگوں کی رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے انڈین فاریسٹ سروس کے افسر راہل کی بطور ڈائرکٹر راجا جی ٹائیگر ریزرو تقرری کیے جانے پر وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:40:24
مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ ریاستی سیکرٹریٹ نبنا تشریف لائی تھیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:36:35
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شدید انتشار اور بغاوت کے آثار دیکھے جارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو بی جے پی کی طرف سے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد پارٹی میں اندرونی اختلافات کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، جس سے پارٹی کے عہدیداروں اور مقامی لیڈران میں بغاوت کے آثار اُبھرنے لگے ہیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 12:21:27
امسال 'بین الاقوامی یوم جمہوریت' (انٹرنیشنل ڈے آف ڈیموکریسی) کے موقع پر 15 ستمبر کو ضلع اتر کنڑا میں 260 کلو میٹر لمبی انسانی زنجیر بنائے جائے گی ۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 12:12:05
حکومت کے زیر غور وقف (ترمیمی) بل٢٠٢٤ جس کی ملک بھر کے مسلمان مخالفت کررہے ہیں اور اس کی مجوزہ ترامیم کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیا جارہا ہے، اس متنازعہ بل کو لے کر بھٹکل کی مختلف گلف جماعتوں پر مشتمل بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی جانب سے بھی سخت مخالفت کی گئی ہے اور اسے بھارت کے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی ضمانت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy