Sat, 07 Sep 2024 12:33:29
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا بل میں عصمت دری کے معاملات میں سخت سزا کا تعین کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:29:35
دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔ جیل میں غیر فطری حالات میں موت کی صورت میں قیدیوں کے لواحقین کو معاوضے کی فراہمی انسانی حقوق کو مضبوط کرنے کی جانب
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:22:13
بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:12:49
بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:46:08
مہاراشٹرااورگجرات میں بارش کا سلسلہ ہنوز جای ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے گجرات کے بیشتر علاقوں میں آج سنیچر کو بھی موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو وسطی مہاراشٹرا سمیت کوکن اورگوا میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بھاری بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش میں 8 سے 9 ستمبر تک اور تلنگانہ میں 9 سے 10 ستمبر تک الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے امکانات
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:43:43
اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھرس کے کوتوالی چندپا علاقہ کے کپورا چوراہے کے قریب روڈویز کی ’جنرتھ بس‘ نے ’میکس پِک اَپ‘ میں زوردار ٹکر مار دی۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:39:21
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج اجین اور سدھارتھ نگر میں خواتین کے ساتھ ہوئی بربریت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انھوں نے مدھیہ پردیش کے اجین اور اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں پیش آئے عصمت دری کے واقعات پر مبنی سرخی کا اسکرین شاٹ اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اجین اور سدھارتھ نگر میں خواتین کے ساتھ ہوئی بربریت انسانیت پر بدنما داغ ہے۔‘‘
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:35:42
پارلیمنٹ میں کئی بار دیکھا گیا ہے کہ جب اراکین بول رہے ہوتے ہیں تو اچانک مائک بند ہو جاتا ہے۔ خصوصاً اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کئی بار اس تعلق سے اپنے اعتراضات ظاہر کر چکے ہیں۔ لوک سبھا میں حزب مخالف کے قائد راہل گاندھی بھی بولتے وقت مائک بند ہونے کی شکایت کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:32:31
مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش نے پریس کانفرنس کے دوران عوام سے وعدہ کیا کہ ’’میں آپ کی امیدوں پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy