Thu, 10 Apr 2025 19:39:55
کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے لینڈ سلائیڈ کے متاثرین کے لیے مرکز کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ان متاثرین نے سب کچھ کھو دیا ہے- گھر، زمینیں، روزگار، لیکن حکومت ان کے لیے قرض معافی کی پیشکش کرنے کے بجائے صرف قرض کی از سرِ نو شیڈولنگ اور ری اسٹرکچرنگ کی بات کر رہی ہے۔
View more
Thu, 10 Apr 2025 19:34:58
بہار میں بدھ کی صبح تیز ہوا اور بارش نے تباہی مچا دی، جس دوران بجلی گرنے سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتالوں میں جاری ہے۔ سب سے زیادہ اثر سات ضلعوں میں محسوس کیا گیا، جہاں بیگوسرائے اور دربھنگہ میں 5-5 افراد، مدھوبنی میں 3، سمستی پور، سہرسہ اور اورنگ آباد میں 2-2 افراد کی جان گئی، جبکہ گیا میں بھی ایک شخص بجلی گرنے سے ہلاک ہوا۔
View more
Thu, 10 Apr 2025 19:31:45
گجرات کے سورت شہر میں ایک ہیرا فیکٹری میں تقریباً 150 مزدوروں کی اچانک طبیعت خراب ہونے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ یہ واقعہ پودرا تھانہ کے علاقے میں واقع 'انبھ جیمز' فیکٹری میں پیش آیا، جہاں مزدور معمول کے مطابق ہیرا تراشنے کا کام کر رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
View more
Thu, 10 Apr 2025 19:27:15
سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 30 اپریل تک ایک جامع تجویز پیش کرے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھوئیاں پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بدھ کے روز ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی سے کہا کہ وہ مرکز کی جانب سے اس معاملے میں واضح پالیسی یا منصوبہ عدالت کے سامنے رکھیں۔
View more
Wed, 09 Apr 2025 10:34:13
وقف ترمیمی قانون کے خلاف عرضی پر 16 اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت، مولانا ارشد مدنی نے قانون کو آئین و سیکولرازم کے منافی قرار دیامرکزی حکومت کے ذریعے منظور شدہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سپریم کورٹ 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے معلومات جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں فراہم کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 08 Apr 2025 20:01:20
اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق سے آج اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تفتیش کرے گی۔
View more
Tue, 08 Apr 2025 19:57:56
راجستھان کے جئے پور ناہرگڑھ علاقے میں پیر کی شام ہٹ اینڈ رن کا ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک بے قابو ایس یو وی کار نے کئی دو پہیہ گاڑیوں اور سڑک پر پیدل چل رہے لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں 2 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 7 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیےاسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 08 Apr 2025 19:54:14
راہل گاندھی نے پیر کے روز اپنی ایکس پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران کانگریس کی قیادت میں قائم مختلف پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے ہندوستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی ٹھوس اور نتیجہ خیز تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی کانگریس ہر جمہوری ادارے کے ذریعے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
View more
Tue, 08 Apr 2025 18:58:22
اپریل کے پہلے ہی ہفتے میں شدید گرمی نے شمالی ہند کو بےحال کردیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور اوڈیشہ جیسی کئی ریاستوں کے کم از کم۲۱؍ شہروں میں درجہ حرارت ۴۲؍ ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy