Tue, 26 Jul 2016 20:32:23
راجیہ سبھا میں آج کانگریس کے ایک رکن نے کریم سے رنگ گورا ہونے کا دعوی کرنے والے اشتہارات سے متعلق کمپنیوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کریمو ں کی تشہیر جس طرح کی جاتی ہے اس سے خواتین کے دماغ میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے
View more
Tue, 26 Jul 2016 20:29:19
مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرین رجیجو نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ایک دہشت گرد کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے
View more
Tue, 26 Jul 2016 20:25:45
لاپتہ ہوئے اے این- 32طیارے کو تلاش کرنے کے لیے تلاشی اور بچاؤ آپریشن آج پانچویں دن بھی جاری ہے۔طیارے میں سوار 29سیکورٹی اہلکاروں کے زندہ مل پانے کی امید مدھم ہوتی جا رہی ہے
View more
Tue, 26 Jul 2016 20:20:57
ضلع میں گایوں کی اسمگلنگ کرکے انہیں ذبح کرنے کے لیے لے جانے والے دو افراد کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی ہے، یہ معاملہ 2011کا ہے
View more
Tue, 26 Jul 2016 20:15:12
دلتوں پرحملے سیاسی طور پرحساس مسئلہ بننے کے درمیان عام آدمی پارٹی (آپ)نے بی جے پی کے’’دلت مخالف اورمنوادی‘‘چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے انتخابات والی ریاستوں،پنجاب، گوا اور گجرات میں’’دلت منشور‘‘جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
View more
Tue, 26 Jul 2016 19:59:25
نیٹ کے لئے پٹنہ کے پانچ امتحان مراکزپرہورہے امتحانات کے دو ران مسلم طالبات نے نگراں امتحانات اورامتحان مراکزکے ذمہ داران کے خلاف جانچ کے نام پرنقاب اتروانے اورویڈیو کی شکایت ایس ایس پی منومہاراج سے کی ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2016 12:40:14
وزیر اعظم نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات میں اعلی ذات کے ہندو گؤ رکشاکارکنوں کے ذریعہ دلت نوجوانوں کی وحشیانہ پٹائی کے معاملے پر پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہنگامہ اور کئی مقامات پرپر تشدد احتجاج کاسلسلہ جاری ہے
View more
Mon, 25 Jul 2016 12:34:04
ہندوستانی حج کمیٹی کو وزارت خارجہ سے ہٹا کر اقلیتی امور کی وزارت کے تحت لانے کے مطالبے اور قیاس آرائیوں کے تناظر میں نئی کمیٹی کے زیادہ تر رکن حج سے متعلق اس اعلی ترین ادارے کے موجودہ نظام کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں کیونکہ ان کے مطابق یہی حجاج کرام کے مفاد میں ہے
View more
Mon, 25 Jul 2016 12:29:54
بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے اپنے خلاف بی جے پی سے نکالے گئے لیڈر دیاشنکر سنگھ کی طرف سے کے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کی مخالفت میں گزشتہ دنوں لکھنؤ میں مظاہرے کے دوران اپنے کارکنوں کی مبینہ قابل اعتراض نعرے بازی پر صفائی دیتے ہوئے اسے لے کر اٹھے ہنگامہ کو پراگندہ ذہنیت کی علامت قراردیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy