Mon, 10 Mar 2025 16:17:19
ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں چھ مزدور ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ ممبئی سے قریب ٣٥٠ کلو میٹر دور پشور گھاٹ پر اس وقت پیش آیا جب پیر کی علی الصبح تقریباً 2:30 بجے گنے سے لدا ہوا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر اُلٹ گیا۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 13:11:20
دکشن کنڑا کے قاضی توقع احمد موصلیار الازھری اور اڈپی ضلع کے مشترکہ قاضی ایم عبدالحمید موصلیار مانی کی قیادت میں مسلم علماء و دانشوروں نے مرکزی حکومت کے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف زبردست احتجاجی مارچ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس بل کو واپس لے اور ملک بھر کی تمام وقف جائیدادوں کو مسلمانوں کے حوالے کرے۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:37:28
ملک میں 9 مارچ سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس داخل ہو چکا ہے، جس کا اثر اگلے 24 گھنٹوں میں نمایاں ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، پیر کے روز پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:32:53
مرکزی داخلہ سیکریٹری گووند موہن نے اتوار کو جموں میں سیکورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران غور و خوض کیا۔ ذرائع کے مطابق، کٹھوعہ میں تین عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد جموں کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران داخلہ سیکریٹری نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:23:41
ممبئی کے ناگپاڑا میں اتوار (9 مارچ) کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ زیر تعمیر عمارت میں پانی کی ٹنکی صاف کرنے کے لیے اندر جانے والے 5 مزدوروں میں سے 4 دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ جب صفائی کے دوران مزدوروں کو گھبراہٹ اور تکلیف محسوس ہوئی تو فائر بریگیڈ کی مدد سے انہیں باہر نکالا گیا اور فوری طور پر ممبئی کے جے جے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 5 میں سے 4 مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:19:08
بہار میں رواں سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ اسی تناظر میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور کٹیہار سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) پر شدید تنقید کی ہے۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:09:13
مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مہاکمبھ میں اسنان کرنے والوں پر متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اندھ وشواس (توہم پرستی) سے باہر آنا چاہیے۔ میں اس گنگا کے گندے پانی کو کبھی نہیں چھوؤں گا جہاں کروڑوں لوگ پہلے ہی اسنان کر چکے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے یہ بیان اپنی پارٹی منسے کے 19 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پمپری چنچواڑ میں منعقدہ ایک پروگرام میں کارکنوں سے خطاب کے دوران دیا۔
View more
Mon, 10 Mar 2025 12:01:07
بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ہی سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دفتر کے باہر احتجاج کے دوران، جب اتوار (9 مارچ) کو نامہ نگاروں نے تیجسوی یادو سے پوچھا کہ کیا آر جے ڈی کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے؟ اور اگر وہ آئیں گے تو کیا ان کا خیرمقدم کیا جائے گا؟
View more
Mon, 10 Mar 2025 10:18:37
مہاکمبھ میلہ 2025 کا باضابطہ اختتام ہو چکا ہے، لیکن عقیدت مندوں اور سیاحوں کی سنگم آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی عارضی سہولتوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy