Sat, 10 May 2025 13:21:17
بڑھتی ہوئی ہند-پاک سرحدی کشیدگی کے پیش نظر مہاراشٹر اور گجرات کی حکومتوں نے ساحلی سیکورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے کئی اہم احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور ریاستی ماہی گیری محکمے نے ماہی گیروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ آئل رِگ اور دفاعی مقامات کے قریب ماہی گیری سے گریز کریں۔
View more
Sat, 10 May 2025 11:58:37
آپریشن سیندر کے تحت وزارت خارجہ اور فوج نے پاکستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر تفصیلی معلومات قوم کے سامنے پیش کیں۔ اس حوالے سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری اور کرنل صوفیہ قریشی نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ رات پاکستان نے ہندوستانی علاقوں میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی 36 ناکام کوششیں کیں۔
View more
Thu, 08 May 2025 18:15:55
کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے قریبی رشتہ داروں سمیت 10 افراد اور 4اہم ساتھی ہندوستان کی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ تمام افراد بہاول پور میں واقع مسجد سبحان اللہ کے قریب مقیم تھے، جب ان کے ٹھکانوں کو میزائل اور راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت ہند کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ اس مسجد کو دہشت گرد عناصر پناہ گاہ اور منصوبہ بندی کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ت
View more
Thu, 08 May 2025 17:25:33
ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر میزائل حملے کے بعد ملک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فضائی سفر پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی اور مغربی ہند کے کئی اہم ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
View more
Wed, 07 May 2025 13:30:53
ہندوستان نے ایک منظم اور بھرپور فضائی کارروائی کے دوران پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے 9 مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
View more
Wed, 07 May 2025 13:07:22
22 اپریل کو جموں و کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں ایک افسوسناک دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں 26 بے گناہ شہری ہلاک ہو گئے۔ ان میں زیادہ تر افراد مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاح تھے جو پہاڑوں کی خوبصورتی کا لطف اٹھانے کے لیے آئے تھے۔
View more
Wed, 07 May 2025 12:49:15
دریں اثنا، وزارت خارجہ اور فوجی حکام نے ایک اہم پریس بریفنگ دی، جس میں واضح کیا گیا کہ یہ آپریشن مکمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انجام دیا گیا اور اس کا مقصد صرف دہشت گردوں کو ہدف بنانا تھا۔
View more
Wed, 07 May 2025 12:35:42
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے اپنی دہشت گردی کے خلاف پالیسی کو مزید جارحانہ بنا لیا اور صبح ڈیڑھ بجے 'آپریشن سندور' کا آغاز کیا۔ اس خفیہ آپریشن میں ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں موجود دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کے لانچ پیڈز اور ہتھیاروں کے ڈپو کو تباہ کرنا تھا۔
View more
Wed, 07 May 2025 10:54:50
پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ملک کے 244 اضلاع میں ایک بڑی سطح کی ماک ڈرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کرناٹک کے کاروار ، رائچور اور بنگلوروجیسے اہم اضلاع بھی شامل ہیں۔ اس مشق کا مقصد عام شہریوں کو ہوائی حملے کی صورت میں ضروری حفاظتی اقدامات سکھانا اور اُنہیں ایسے حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy