Sat, 08 Mar 2025 16:30:49
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف 13 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدا میں یہ احتجاج 10 مارچ کو ہونا تھا، تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج وقف املاک، مساجد، قبرستانوں، درگاہوں، مدارس اور دیگر مذہبی اداروں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:27:59
تمل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے نے چنئی میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جسے ان کے سیاسی عزائم سے جوڑا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کی اس بابرکت محفل میں وجے نے شرکا کے ساتھ مل کر افطار کیا اور اجتماعی نماز میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر مداحوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:22:56
ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی اچانک تبدیلی نے عوام کو حیران کر دیا ہے۔ کچھ علاقوں میں دن کے وقت ہلکی دھوپ اور معمول کا درجہ حرارت دیکھنے کو ملا، لیکن رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ملک بھر میں موسم کے انداز مختلف نظر آ رہے ہیں۔ کہیں گرمی نے دستک دے دی ہے، تو کچھ مقامات پر اب بھی سردی اور بارش کا اثر برقرار ہے۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 16:17:42
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر للت مودی نے وانوآتو کی شہریت اختیار کر لی ہے۔ ان کے قانونی مشیر محبوب عبدی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مودی نے ہندوستانی پاسپورٹ سرینڈر کرنے کے تمام رسمی مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 11:43:50
ایودھیا سے دہلی جانے والی ایودھیا ایکسپریس (1420) میں جمعہ، 7 مارچ کی شام اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک نوجوان ٹرین کے ٹوائلٹ سے باہر آ کر گھبرائے ہوئے انداز میں اپنے ساتھی مسافروں کو بتایا کہ ٹوائلٹ کی دیوار پر دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا ہے۔ اس تحریر میں کہا گیا تھا کہ جیسے ہی ٹرین لکھنؤ کے چارباغ اسٹیشن پر پہنچے گی، اسے آر ڈی ایکس بم سے اڑا دیا جائے گا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 11:25:35
پریاگ راج میں اختتام پذیر ہونے والے مہا کمبھ کے دوران چوروں نے عقیدتمندوں کی بھاری بھیڑ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک شاطر چور کو 90 مہنگے اینڈرائیڈ فونز سمیت گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ ان چوری شدہ موبائل فونز کی مجموعی مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 11:18:33
امریکی کامرس سکریٹری ہاورڈ لیٹنک نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور محصولات کے بارے میں ٹرمپ کے نقطہ نظر کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جو امریکی اشیاء پر سب سے زیادہ محصولات عائد کرتے ہیں۔ لیٹنک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ٹیرف کم کرنا ہوں گے تاکہ امریکہ ہندوستانی منڈیوں میں داخل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان یکساں تجارت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:57:15
کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تغلق لین کا نام بدل کر ’وِویکانند مارگ‘ رکھنے کی تجویز پر اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈران کے پاس عوامی مسائل کے حل کے بجائے صرف نام بدلنے کا ایجنڈا رہ گیا ہے اور وہ اسی میں مصروف ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:47:34
سنبھل جہاں نومبر کےتشدد کے بعد سے حالات پوری طرح معمول پر نہیں آسکے، ایک بار پھر فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے۔ اس بیچ ہولی سے قبل مقامی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور سرکل آفیسر انوج کمار چودھری کے بیان نے انتظامیہ کی جانبداری پر مہر لگادی ہے جبکہ بھگو ا شرپسند شاہی جامع مسجد پر پوجا پاٹھ کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy