Mon, 18 Aug 2025 18:07:54
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے پیر کے روز ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) ووٹ چوری کا نیا طریقہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کی حفاظت کرنے کے لیے حلف لے چکے ہیں اور اس پر کاربند رہیں گے۔ یہ بیان انھوں نے اپنے واٹس ایپ چینل پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:01:00
بہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) اور ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کے سرکردہ لیڈران مستقل آواز اٹھا رہے ہیں۔ ایک طرف راہل گاندھی بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکال رہے ہیں، تو دوسری طرف کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھرگے نے ایوان بالا میں ووٹ چوری کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 12:08:35
یہاں مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں حکمراں جماعت کے لیڈر اور ریاستی وزیر سامی اور ان کے بیٹے کے گھر ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائی پر مرکزی ایجنسی اور ریاستی پولیس میں ٹھن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمل ناڈوکے ایم ایل اے ہاسٹل پر چھاپہ مارنے پہنچے ای ڈی کے افسران کے خلاف چنئی پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ حکمراں جماعت ڈی ایم کے نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ووٹ چوری معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کر ر
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:48:04
مرکز نے ہفتہ کو سپریم کورٹ کے صدر اور گورنروں کے اسمبلی کے ذریعہ منظور شدہ بلوں کو منظور کرنے یا روکنے کے حق پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:34:16
حزب اختلاف کے 'ووٹ چوری' کے الزامات کے درمیان، الیکشن کمیشن نے کل یعنی17 اگست کو ایک پریس کانفرنس کرکے اپنی وضاحت پیش کی۔ ادھو دھڑےکی خاتون رہنما پرینکا چترویدی نے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:25:08
بہار میں راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کی طرز پر دہلی میں بھی اس یاترا کی علامتی شروعات ہوئی۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں کراول نگر ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر دیاوید بھون، بُراڑی سے یہ یاترا نکالی گئی۔ اس موقع پر کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:21:31
بہار میں انتخابی ہلچل کے بیچ الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے تقریباً 65 لاکھ ووٹروں کے نام عوامی طور پر جاری کر دیے ہیں۔ یہ قدم سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس نے حال ہی میں کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے افراد کے نام اور ان کے اخراج کی وجوہات عوام کے سامنے رکھی جائیں تاکہ شفافیت قائم ہو۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:18:37
بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) پر ملک میں ہنگامہ جاری ہے۔ اسی درمیان الیکشن کمیشن نے اتوار (17 اگست) کو ایک پریس کانفرنس کیا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے پریس کانفرنس پر ہی سوال کھڑا کر دیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر کہا کہ ’’یہ ادارہ (الیکشن کمیشن) آئین کی تخلیق ہے، آئین نہیں ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:14:45
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے سرکاری حکم کے تحت اساتذہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بھیجے جانے پر بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy