Sun, 17 Aug 2025 17:24:30
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے آج بہار کے ساسارام سے اپنی 16 روزہ اور تقریباً 1300 کلومیٹر طویل ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز کیا۔ یہ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کو اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک نے ’ون پرسن، ون ووٹ‘ کے اصول کے تحفظ کے لیے ایک بڑی سیاسی پہل قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 17:15:09
بہار کے ساسارام میں کانگریس رہنما راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی ’ووٹ ادھیکار ریلی‘ کے دوران لالو پرساد یادو نے تقریباً ڈیڑھ منٹ کا مختصر خطاب کیا۔ جیسے ہی لالو نے مائیک سنبھالا، عوام میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور مجمع نے پرجوش انداز میں ان کا خیرمقدم کیا۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 17:10:34
بہار کے ساسارام میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے آغاز کے موقع پر آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ذریعے ووٹروں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 12:47:25
مشہور یوٹیوبر ایلویش یادو کے گھر پر کچھ بدمعاشوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی ہے۔ یہ فائرنگ گروگرام میں واقع ان کے گھر پر کی گئی۔ جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی، گروگرام پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یوٹیوبر کے گھر پر تقریباً 12 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ یہ واقعہ صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان پیش آیا۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 12:32:37
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں بارش نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے۔ اوٹ تحصیل کے کچھ علاقوں میں گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کی متعدد وارداتیں سامنے آئی ہیں۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 12:27:02
جموں و کشمیر کے کٹھوا ضلع میں شدید بارش کے درمیان بادل پھٹنے سے جوڑ گھاٹی کے گاؤں میں زبردست تباہی مچی ہے۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ضلع کے راج باغ علاقے کے جوڑ گھاٹی میں بادل پھٹنے سے گاؤں تک پہنچنے کا راستہ پوری طرح سے منقطع ہو گیا اور کئی گھر ملبے میں دب گئے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 11:40:21
کانگریس نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی طرف سے تقسیم ہند کے موقع پر چھٹی سے ۱۲؍ ویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے جاری کردہ خصوصی ماڈیول میں محمد علی جناح کے ساتھ اسے اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو تقسیم کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پرسخت برہمی کااظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 10:49:09
ناگپور کی ایک عدالت نے تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی)، جس پر ۲۰۰۱ء میں پابندی لگادی گئی تھی، سے تعلق کے الزامات میں گرفتاری کے ۱۸؍ سال بعد ۸؍ افراد کو ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 10:36:56
ووٹر لسٹ میں مبینہ ہیرا پھیری، خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) اور ووٹ چوری کے خلاف لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز بہار کے سہسرام سے اپنی 16 روزہ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز کر دیا۔ اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سمیت انڈیا بلاک کی تمام اہم اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy