ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نئی دہلی : سپریم کورٹ کی ہدایت - ریاستی سطح پر این آئی اے عدالتیں قائم کی جائیں

نئی دہلی : سپریم کورٹ کی ہدایت - ریاستی سطح پر این آئی اے عدالتیں قائم کی جائیں

Wed, 11 Feb 2026 17:01:17    S O News

نئی دہلی 11 / فروری (ایس او نیوز) سپریم کورٹ نے دہلی، گجرات اور مہاراشٹرا سمیت ملک کی 17 ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ دہشت گردی مخالف قانون کے تحت کسی ریاست میں اگر دس یا اس سے مقدمات چل رہے ہوں تو ایسی صورت میں وہاں این آئی اے کی خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں ۔

     سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بینچ نے 17 ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو خصوصی این آئی اے عدالتیں قائم کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ہفتوں کے اندر اس تعلق سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے ۔ چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس جئے مالیا باغچی اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے کہا کہ تیزی کے ساتھ مقدمات نپٹانے اور انصاف دلانے کے لئے ریاستی سطح پر این آئی اے کی خصوصی عدالتیں قائم کرنا ضروری ہے، کیونکہ مقدمات نپٹانے میں بہت زیادہ تاخیر ہونے سے بے قصور قرار ثابت ہوکر رہائی پانے والوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے ۔

    سپریم کورٹ کی بینچ نے موجودہ صورت حال کے تعلق سے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے داخل کی گئی ایک جامع رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی سطح پر این آئی اے کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کے لئے مالی تعاون کی بات کہی ہے ۔ جس کے تحت یکبارگی خرچ کے لئے ایک کروڑ روپے اور بار بار آنے والے خرچ کے زمرے سالانہ ایک کروڑ روپوں کا مالی تعاون دیا جائے گا ۔
 


Share: