Wed, 07 Sep 2016 21:02:21SO Admin
رائٹرز فورم کلبرگی کا صدر فورم جناب امجد جاوید سابق پرنسپل نیشنل کالج کی رہائش گاہ موقوعہ بینک کالونی نزد رحمان مسجد، بہ صدارت امجد جاوید صدر فورم، بشیر باگ کے سانحہ ارتحال پر اک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ بشیر باگ مختلف شعبہ ہاے حیات میں اپنی بے مثال خدمات اور دو ٹوک کھری کھری رائے اور دنیائے افسانہ نگاری میں گلبرگہ کے بہترین افسانہ نگاروں میں شمار کئے جاتے ہیں.
View more
Wed, 07 Sep 2016 20:53:24SO Admin
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج پولیس حکام کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ عید قربان کے موقع پر مختلف مقامات سے مویشی لانے لے جانے والوں کو کسی طرح سے ہراساں نہ کیا جائے اور غیر ضروری طور پر ان پر بے جامقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیجنے کا سلسلہ روکا جائے.
View more
Wed, 07 Sep 2016 20:47:02SO Admin
ریاستی کابینہ میں کل ہوئی معمولی توسیع کے دوران وزارت میں جگہ پانے والے سینئر کانگریس لیڈر ایم کرشنپا کو حسب توقع آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے ہاؤزنگ کا قلمدان دے دیا۔ کرشنپا کو اس نئے قلمدان کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے گورنر واجو بھائی والا کو سفارش روانہ کی
View more
Wed, 07 Sep 2016 20:38:10SO Admin
)شہر گلبرگہ میں موٹر گاڑیوں کی زیادتی اور پارکنگ کی شکلات کے پیش نظرسٹی بسوں کو بس شیلٹرس میں ٹہرانے یا بسوں کے پارکنگ کرنے کے مقامات پر ہیپارک کروانیکے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ اجول کمار گھوش نے بسوں کو چلانے والے محکموں اوراداروں کے عہدہ داران کو حکم دیا ہے ۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 20:31:50SO Admin
گنیش چترتھی اور بقر عید کے پیش نظر گلبرگہ پولیس نے ضلع بھر میں اور شہر گلبرگہ میں سخت حفاظتی انتظامات شروع کردئے ہیں۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 18:43:32SO Admin
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدا ئش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے اساتذہ سے جڑے واقعے کو شیئر کیا کریں۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم نریدر مودی نے یومِ اساتذہ کے موقع سبھی اساتذہ کی لگن اور عزم کو سلام کیا ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 18:35:26SO Admin
کشمیری پنڈتوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم پنون کشمیر نے کل جماعتی وفد کے ساتھ ملاقات کا آج بائیکاٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے اورعلیحدگی پسندوں کے سامنے ملنے کیلئے منت وسماجت کرنے کو لے کر ممبران پارلیمنٹ کی تنقید کی
View more
Mon, 05 Sep 2016 18:33:46SO Admin
سابق مرکزی وزیراورسینئربی جے پی لیڈر عارف بیگ کاآج صبح یہاں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 81سال کے تھے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 18:28:42SO Admin
سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدالتوں اور عدالت عظمیٰ میں ججوں کی منصفانہ تقرری کو یقینی بنانے اور اقربا پروری کو روکنے کیلئے ایک ایسی ’’عوامی یونٹ‘‘بنانے کا مطالبہ والی پٹیشن پر 12ستمبر کو سماعت کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے جس عاملہ اور عدلیہ کی نمائندگی نہیں ہو۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کیس کو آج لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy