Sun, 18 Sep 2016 18:51:32SO Admin
مضافاتی علاقہ ساکی ناکہ کے اسٹیشن پر میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر آج صبح ایک 25سالہ شخص نے خود کشی کر لی۔اس واقعہ کی وجہ میٹرو خدمات میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک رکاوٹ پیدا رہی۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بہار کے مدھوبنی ضلع کے رہنے والے گنیش چند ر پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 18:42:12SO Admin
ناوابستہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ 120ممالک کے گروپ کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر تعاون کو یقینی بنانے کے لحاظ سے ٹھوس کارروائی اور ایک نظام بنانے کی ضرورت ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 18:39:59SO Admin
مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اڑ ی میں فوج کے ایک بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوئی حرکت جموں و کشمیر میں امن ا ور معمول کی صورت حال بحال کرنے سے ملک کو نہیں روک سکتی۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 17:43:53SO Admin
ڈبلز میچ میں جیت کے ساتھ اسپین کو ایک بار پھر ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ میں جگہ دلانے کے بعد 14بار کے گرینڈسلیم فاتح رافیل نڈال نے کہا کہ ہندوستان کے بڑے کھلاڑی لینڈر پیس ڈبلز کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہونے کے علاوہ ٹینس کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 17:41:16SO Admin
)بی سی سی آئی نے بتایا کہ اس کی ایسوسی ایٹ اور ایفیلیٹ ٹیمیں یہاں الور میں انڈر- 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔بی سی سی آئی کی ریلیز کے مطابق 15سے 21؍ستمبر تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد لیگ اور ناک آؤٹ بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور اس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.
View more
Sun, 18 Sep 2016 17:39:01SO Admin
اولمپک کے مخلوط ڈبلز مقابلے میں حصہ نہیں لے پانے کی کڑواہٹ اب بھی لینڈر پیس کے ذہن میں ہے اور اس تجربہ کار ہندوستانی اسٹار نے کہا کہ ہندوستان نے ریو میں اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی بہترین ٹیم نہیں بھیجی تھی۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 17:32:48SO Admin
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سوربھ ورما کو یہاں بیلجیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں فرانس کے لوکاس کوروی کے خلاف براہ راست کھیل میں شکست کے ساتھ رنر اپ بن کر اکتفا کرنا پڑا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 17:31:07SO Admin
پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف )کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ایشیا اوسیانا گروپ ایک مقابلے میں اپنی ٹیم میں کینیڈا کے شہری کو چوتھے کھلاڑی کے طور پر اتارنے کے لیے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 17:27:13SO Admin
بہار میں جموئی ضلع کے پٹیا بازارکے پاس آج ایک ٹرک نے سائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو ٹکر مار دی جس سے ان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی.
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy