Sun, 25 Sep 2016 19:24:58
اردن کے معروف مصنف ناہض حتر کو ایک مسلح حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس مصنف کو ایک عدالت کے باہرقتل کیا گیا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:22:40
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ملکی فضائیہ کا ایک ایف سیون طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران کریش کر گیا۔ پاکستان کے فوجی ذرائع کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:17:36
ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:14:11
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک تیز رفتار بس کے دریائے نیلم میں گرنے سے کم از کم چوبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 18:25:03
جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت مالی سے تعلق رکھنے والے جہادی کے مقدمے کا فیصلہ منگل کے روز سنا سکتی ہے۔احمد الفقی المہدی نامی اس عسکریت پسند نے مالی کے شمال میں متعدد تاریخی مزارات کی تباہی کا اعتراف کیاتھا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 18:17:01
شارلیٹ میں پولیس نے سیاہ فام امریکی کیتھ سکاٹ کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ غیرمسلح تھا۔ اس شوٹنگ کے ایک ہفتے بعد بھی امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے اس شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 18:14:29
ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں میں ہفتے کی شب ایک دھماکے کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 17:00:28
جرمنی کے شہر ڈوسلڈوف میں ایک ایسے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس پر شبہ ہے کہ وہ انتہا پسند گروہ داعش کارکن ہے اور اس نے مبینہ طور پر شام میں عسکری تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 16:51:50
اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے شامی شہر حلب میں تازہ عسکری کارروائیوں کو ہولناک قرار دے دیا ہے۔ تازہ جھڑپوں کی وجہ سے حلب میں دو ملین انسان پینے کے پانی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy