Tue, 04 Oct 2016 17:56:14
نچلے آسام کے برپیٹا ضلع میں واقع برپیٹا میڈیکل کالج ہسپتال کا منگل کی صبح ریاست کے صحت اور تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ہمنت وشوشرما نے اچانک دورہ کیا۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 17:52:56
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کی طرف سے ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی موجودہ سیریز درمیان میں ہی منسوخ کرنے کی دھمکی کے بعد جسٹس آر ایم لوڈھا کمیٹی نے منگل کو واضح کیا ہے کہ انہوں نے بینکوں کو بورڈ کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی ہدایات نہیں دئے ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 17:51:09
اسٹار اسٹرائیکر وندنا کٹاریا 29اکتوبر سے پانچ نومبر کے درمیان سنگاپور میں ہونے والی چوتھی ایشیائی چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی 18رکنی خواتین ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گی۔اس ٹورنامنٹ میں ایشیائی براعظم کی چوٹی کی پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں موجودہ چمپئن جاپان، ہندوستان، چین، کوریا اور ملائیشیا شامل ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 17:49:13
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے مستقبل کو لے کر قیاس لگانے سے انکار کر دیا لیکن واضح الفاظ میں کہا کہ پیسے کے بغیر کھیل نہیں چلایا جا سکتا تاہم لوڈھا پینل نے بھی وضاحت دی کہ اس نے بینکوں کو بی سی سی آئی کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی ہدایات نہیں دی ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 17:47:42
مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن(ایم پی سی اے)نے آج کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آٹھ اکتوبر سے مقامی ہولکر اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری میچ کو منسوخ کرنے کے بارے میں اسے بی سی سی آئی سے ابھی کوئی سرکاری معلومات نہیں ملی ہے،
View more
Tue, 04 Oct 2016 17:45:55
چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے چھتیس گڑھ رنجی ٹرافی ٹیم کے انتخاب میں امتیازی سلوک کا الزام لگانے والی پٹیشن پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Mon, 03 Oct 2016 20:27:58
جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں متصل فوج اور بی ایس ایف کے کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملے اور اس کے بعد ہوئے تصادم میں کم از کم 2 دہشت گرد مارے گئے۔اس دوران بی ایس ایف کا ایک جوان بھی شہید اورایک دوسرا جوان زخمی ہو گیا۔
View more
Mon, 03 Oct 2016 20:06:04
جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں آج ویشنو دیوی کے غار کی طرف جانے والے راستے پر ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا ، جس سے اس کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 03 Oct 2016 20:01:39
اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی )نے آج آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 9 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy