Thu, 29 Sep 2016 20:11:28SO Admin
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے تلنگانہ کی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے مختلف منصوبوں کی لاگت کئی گنا بڑھائی ہے اور پنچایتوں کو دولت مختص نہیں کر رہی ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 20:07:29SO Admin
راشٹریہ چیتنا ابھیان کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں مختلف قوم پرست اداروں نے مل کر شہید اعظم بھگت سنگھ کی 110 ویں سالگرہ کا جشن آئی ٹی او، شہیدی پارک میں منایا، جہاں پر شہید اعظم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کے بڑے بڑے مجسمے لگے ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 20:04:51SO Admin
کاویری ندی کا پانی چھوڑنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی نافرمانی کو لے کر کرناٹک کی تنقید کرتے ہوئے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا نے آج کہا کہ جان بوجھ کر ایسی نافرمانی آئین کی روح کی خلاف ورزی ہے اور عدالت کی توہین ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 19:36:40SO Admin
دہلی خاتون کمیشن نے آج سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ایک اعلی سرکاری افسر اور اس کے بیٹے کی طرف سے ایجنسی کے کچھ حکام کی طرف سے مبینہ طور پر پریشان کیے جانے کے بعد خودکشی کرنے سے متعلق معاملے میں اب تک کی گئی کارروائی کی تفصیلات مانگی ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 19:28:08SO Admin
چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پولیس نے تصادم میں ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔سکما ضلع کے پولیس حکام نے آج میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ضلع کے کونٹا تھانہ علاقے کے تحت نیل مڑگو گاؤں کے جنگل میں ضلع پولیس فورس، ڈی آرجی، اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے تصادم میں نکسلی مڑکم ہنگا کو مار گرایا ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 19:13:57SO Admin
راہل گاندھی نے آج آر ایس ایس کے نظریات پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تنظیم ہندوستان کو تقسیم کرانا چاہتی ہیں۔راہل یہاں اپنے خلاف سنگھ کے ایک عہدیدار کی طرف سے دائر معاملہ کے تناظر میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے معاملات درج کئے جانے سے پریشان نہیں ہوں گے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 19:00:21SO Admin
کانگریس نے کنٹرول لائن کے پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو ہدف بناکر کئے گئے حملوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مکمل طور پر مسلح افواج کے ساتھ ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 18:27:37SO Admin
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر نارائن رانے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ممبئی اور تھانے میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات وسیع کرپشن اور بدانتظامی کے معاملے پر لڑے گی، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس الیکشن میں ان کی پارٹی 70سے 75نشستیں جیتے گی۔
View more
Thu, 29 Sep 2016 18:24:19SO Admin
اڑیسہ میں میور بھنج ضلع کے کھوٹا علاقے میں ایک خاتون کے شوہرجنسی تعلق کے معاملہ کے شبہ میں اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy