Fri, 30 Sep 2016 18:42:04SO Admin
)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں سے دہشت گردوں کی طرح سلوک نہیں کرنا چاہیے اور آرٹ اور دہشت گردی کو جوڑکر نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 18:27:34SO Admin
پاکستانی فوجیوں نے جموں کشمیر کے اکھنور ضلع میں کنٹرول لائن پر پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے ۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 18:25:19SO Admin
اڑ ی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر میں 12دن پہلے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی ایک اور جوان کی آج موت ہو گئی، جس کے ساتھ ہی حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی تعداد بڑھ کر 19تک پہنچ گئی ہے ۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 18:21:50SO Admin
علیحدگی پسندوں کے شہر کے قلب میں واقع لال چوک کو قبضے میں لینے کے اعلان کے پیش نظر اور جمعے کی نماز کے بعد تشدد کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے آج سری نگر کے کئی حصوں میں کرفیو لگا دیا گیاہے ۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 18:14:39SO Admin
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان پہنچ گئے ہندوستانی نوجوان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ان سبھی خبروں کا نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے ایک ہندوستانی جوان پاکستان کے قبضے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کی محفوظ رہائی کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 18:09:29SO Admin
نوآبادیاتی حکومت کے خلاف مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سوچھ بھارت کے لیے ستیہ گرہ تحریک چلانے کی وکالت کی اور کہا کہ صرف بجٹ الاٹ کر دینے سے صاف ہندوستان کے ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:57:53SO Admin
سپریم کورٹ نے آر جے ڈی لیڈراور سیوان کے سابق ایم پی شہاب الدین کو قتل کے ایک معاملے میں ضمانت دینے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو آج مسترد کر دیا۔عدالت نے آر جے ڈی کے اس سابق ایم پی کو فوری طور پرخودسپردگی کرنے یا پھر بہار پولیس کو اسے فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:53:22SO Admin
ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی نے آج تمل ناڈو حکومت سے انا ڈی ایم کے کی سربراہ اور وزیر اعلی جے للتا کی صحت کے بارے میں لوگوں کو درست معلومات دے کر اس سے متعلق افواہوں پر روک لگانے کی اپیل کی اور اپنی حریف لیڈر کی صحت میں تیزی سے بہتری کی دعا کی۔
View more
Fri, 30 Sep 2016 17:51:16SO Admin
)بہار حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں شراب پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق ا س کے نوٹیفکیشن کو آئین کی دفعات کے مطابق نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے آج اسے منسوخ کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy