Sun, 14 May 2023 16:25:01
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے کانگریس ہائی کمانڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹکل کے نومنتخب رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو اُترکنڑا کا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر مقرر کیا جائے ۔ تنظیم کی حمایت سے شاندار جیت درج کرنے والے منکال وئیدیا کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم سیاسی پینل کے کنوینر ایڈوکیٹ عمران لنکا نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بتایا
View more
Sun, 14 May 2023 13:39:57
اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران دھاندلی کی گئی ہے۔ مایاوتی نے کہا ہے کہ یہ الیکشن سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر کے جیتا گیا ہے اور ان کی پارٹی اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔
View more
Sun, 14 May 2023 13:36:10
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہونے کے بعد کئی غیر کانگریسی لیڈران نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ریاست میں بے مثال کامیابی کے لیے کانگریس کو مبارکباد دی۔ انھوں نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت کے لیے کانگریس پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘
View more
Sun, 14 May 2023 13:33:07
کرناٹک میں مسلم لڑکیوں کو تعلیم کے میدان میں غالباً آگے بڑھنے سے روکنے کے مقصد سے حجاب پر پابندی کے حامی وزیربی سی ناگیش کو اسمبلی انتخابات میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Sun, 14 May 2023 11:43:00
کرناٹک میں بی جے پی کی ہا ر کے ساتھ ہی جنوبی ہند بی جے پی مکت ہو گیا ہے۔ زعفرانی پارٹی کرناٹک کو جنوب کی دوسری ریاستوں میں قدم جمانے کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی تھی ، حجاب ، حلال، ٹیپو اور لو جہاد جیسے موضوعات کا سہارا لے کر اس نے اس کی شروعات بھی کر دی تھی مگر کرناٹک کے عوام نے اسے جس طرح مسترد کیا ہے اس سے جنوبی ہند میں اس کی پیش رفت یقینی طور پر متاثر ہوگی۔ یہ زعفرانی پارٹی ک
View more
Sun, 14 May 2023 11:27:45
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کے ساتھ ہی کانگریس نے آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے بھی اپنی راہ ہموار کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کانگریس کو توقع کے عین مطابق حکومت مخالف لہر کا بھرپور فائدہ ملنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی حکومت کی بدعنوانیوں کو منظر عام پر لانے سے عوامی حمایت حاصل ہوئی، ساتھ ساتھ مرکزی لیڈر شپ کے ذریعے ریاستی لیڈر شپ پر بھروسہ نہ کرنے کا بھی فائدہ ملا۔
View more
Sun, 14 May 2023 11:23:08
آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا شرما نے ہفتہ کے روز کہا کہ پہلے ہی یہ واضح تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گی۔ شرما نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ کون جیتا ہے، حتمی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں ہیں۔
View more
Sun, 14 May 2023 11:16:24
سینئر کانگریس قائد اور سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کے دن حلقہ ورونا سے شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔
View more
Sun, 14 May 2023 11:10:18
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت سے پارٹی کو اگلے سال ریاست میں خالی ہونے والی چار راجیہ سبھا سیٹوں میں سے تین جیتنے میں مدد ملے گی۔ ریاست سے راجیہ سبھا کے چار ارکان کانگریس کے سید ناصر حسین، جی سی چندر شیکھر اور ایل ہنومنتھیا کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کی میعاد 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy