Wed, 31 May 2023 20:41:06
ضلع میں ندیوں سے ریت نکالنے پر لگی پابندی کی وجہ سے ایک طرف تعمیراتی کام کے لئے ریت کی قلت کا سامنا ہے تو دوسری ریت نکالنے اور سپلائی کرنے کے کام سے جڑے ہوئے لوگوں کے لئے روزگار کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2023 20:38:31
کانگریس کی طرف سے مفت سہولتوں کو جاری کرنے کے لئے بی جے پی کسی نہ کسی طور پر سخت دباو بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ اب لوگوں کو اکسانے والے اخباری بیانات سے آگے بڑھ کر اس نے داونگیرے تعلقہ کے متّی گرام پنچایت کے گونی واڑہ گرام میں میں ڈھنڈورا پیٹ کر بجلی کا بل نہ بھرنے کا اعلان کروایا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2023 18:03:03
گوا میں ماہی گیری پر سالانہ 61 دن کی پابندی بدھ کی آدھی رات سے نافذ ہو جائے گی۔ یہ پابندی 61 دنوں کے لیے ہے، جسے اگست میں ختم کر دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ماہی پروری کے وزیر نیل کنٹھ ہالارنکر نے آئی اے این ایس کو دی۔ اس مدت کے دوران، گوا کے ساحل اور علاقائی پانیوں کے ساتھ ماہی گیری پر پابندی عائد رہے گی۔
View more
Wed, 31 May 2023 17:52:11
ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھورام راجن نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ رگھورام راجن کا کہنا ہے کہ اگر پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی اسکیم) ناکام ہو جاتی ہے تو حکومت کیا کرے گی؟
View more
Wed, 31 May 2023 17:43:16
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ حکومت نے تمام پانچ انتخابی ضمانتوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کابینہ اجلاس سے پہلے منعقدہ میٹنگ میں تمام کابینہ وزراء موجود تھے۔
View more
Wed, 31 May 2023 13:37:11
پڈوپانمبور گرام پنچایت حدود میں آسمان میں کڑکنے والی بجلی براہ راست الیکٹرک میٹر پر گرنے کی وجہ سے بھاسکر دیواڈیگا نامی شخص کے گھر کے ایک حصے میں آگ لگی جس کی وجہ سے گھریلو ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
View more
Wed, 31 May 2023 12:01:21
ملک کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم نے کروٹ لی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں 4 جون تک موسم خوشگوار رہے گا جب کہ بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔
View more
Wed, 31 May 2023 11:19:00
’’تشدد کی آگ میں جل رہے منی پور کے لیے مرکز کے ذریعہ اعلان کردہ معاوضہ کا پیکیج صرف ایک ڈرامہ ہے اور یہ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا کام ہے۔‘‘ کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود بدامن منی پور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سفر کو صرف ڈرامہ قرار دیتے ہوئے یہ بات منی پور کانگریس کمیٹی چیف کیشم میگھ چندر نے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy