Tue, 30 May 2023 21:05:28
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملہ میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سسودیا کے خلاف الزامات بہت سنگین ہیں اور اس معاملے میں ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں رہا۔ عدالت نے کہا کہ منیش سسودیا گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ 18 محکموں کو سنبھال چکے ہیں اور سابق نائب وزیر اعلی بھی ہیں، لہذا
View more
Tue, 30 May 2023 20:59:52
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے اپنے تمغے گنگا میں بہانے کا اعلان کیا ہے۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کر اس کی جانکاری دی ہے۔
View more
Tue, 30 May 2023 20:55:10
پہلوانوں کے دھرنے کو ختم کرانے، ان کے خیمے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں حراست میں لے کر گھسیٹے جانے کے خلاف متعدد کھلاڑیوں نے آواز اٹھائی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے اور اس مسئلہ کو مناسب طریقہ سے حل کیا جانا چاہئے۔
View more
Tue, 30 May 2023 20:27:04
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے منگل کے روز مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں سے پیسے اینٹھنے کے لیے ایندھن پر اونچے ٹیکسز کے ذریعہ منافع خوری کر رہی ہے۔ چدمبرم کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی ایک وجہ پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی طور سے رکھی گئی اونچی قیمتیں ہیں۔
View more
Tue, 30 May 2023 20:11:12
گجرات کی مشہور کمپنی ’امول‘ کے دودھ کو لے کر کرناٹک اور تمل ناڈو میں تو تنازعہ سامنے آ ہی چکا ہے، اب مہاراشٹر میں بھی امول دودھ کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے۔ ریاستی وزیر رادھا کرشن ویکھے پاٹل نے ریاست کے ملک پرڈیوسر یونین سے اپنا وجود بچانے کے لیے امول کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
View more
Tue, 30 May 2023 20:02:28
کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے تعلق سے ریاست کے وزیر تعلیم مدھو بنگارپا نے منگل کو کہا کہ حکومت اس معاملہ میں اس طرح کا فیصلہ لے گی جس سے تمام طلبا برادری کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں تمام طلبا کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پیش قدمی کی جائے گی۔
View more
Tue, 30 May 2023 19:58:44
کرناٹک میں نوتشکیل کانگریس حکومت نے ریاست کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سرگرمی کے ساتھ عوام کے حق میں کام شروع کر دیا ہے۔
View more
Tue, 30 May 2023 18:47:50
دبئی میں زیر تعلیم بھٹکل کی طالبہ عائشہ ہِبا برماور نے گریڈ۔10 کے مساوی سمجھے جانے والے انٹرنیشنل GCSE لیول کے امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرنے پر انٹرنیشنل اسکول آف کریٹیو سائنس کی طرف سے بیم ہائی ایچیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
View more
Tue, 30 May 2023 16:54:06
آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے دلچسپ فائنل مقابلے میں چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کے آخری گیند پر چوکا لگاتے ہوئے شاندار جیت درج کرلی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy