Mon, 29 May 2023 10:22:12
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ اور دستورِ ہند کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے نئی پارلیمنٹ عمارت کی افتتاحی تقریب میں صدرجمہوریہ ہند کو مدعو نہ کئے جانے کے متعلق متنازعہ بیان جاری کر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 May 2023 10:04:27
سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 29 May 2023 00:08:21
دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے ایک ماہ سے زیادہ طویل دھرنے کے سلسلے میں سخت رویہ اپنا لیا ہے۔ دہلی پولیس نے جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا اور جنتر منتر سے پہلوانوں کے خیمے بھی اکھاڑ پھینکے۔
View more
Mon, 29 May 2023 00:05:34
وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا صدرجمہوریہ اورتقریباً 20اپوزیشن پارٹیوں کی عدم موجودگی میں افتتاح کیا -اس موقع پر ملک کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملک کی مالا مال ثقافت، فن، فخر، ثقافت اور آئین کی آواز ہے اور یہ نئی عمارت، نئے ہندوستان کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے -وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہم سب کو فخر اور امید سے بھر دے گی- انہوں نے تختی کی نق
View more
Mon, 29 May 2023 00:01:45
دہلی پولیس نے جنتر منتر سے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پہلوان پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران پہلوانوں نے پولیس کی بیریکیڈنگ توڑ دی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
View more
Sun, 28 May 2023 23:55:43
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کی آواز پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کو وزیر اعظم تاجپوشی سمجھ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا "پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے۔ وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔"
View more
Sun, 28 May 2023 23:52:53
اولمپک میڈلسٹ پہلوان ساکشی ملک نے اتوار کو بین الاقوامی ایتھلیٹ برادری کی توجہ اپنے مظاہرے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف ہندوستان کے وزیر اعظم نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ان کے (ساکشی) حامیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 28 May 2023 23:47:22
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے چلتی ہے۔
View more
Sun, 28 May 2023 23:43:49
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے عوام کی پریشانیوں اور دقتوں کو بڑھایا ہے اس کو عوام کی تکالیف کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔ اکھلیش آج یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں اضلاع سے آئے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy