Tue, 30 May 2023 12:42:11
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تعلیمی نصاب سے اس مواد کو ہٹا دیا جائے گا جو بچوں کی ذہنیت کو فرقہ واریت سے پراگندہ کرتا ہے۔
View more
Tue, 30 May 2023 11:55:41
کرناٹک میں کانگریس کی واضح اکثریت والی حکومت میں پیر کو قلمدانوں کی تقسیم بھی ہوگئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ایک بار پھر وزارت مالیات اپنے پاس ہی رکھا ہے جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو بھی کئی اہم وزارتیں ملی ہیں۔ اسی طرح مسلم وزیروں کے حصے میں ہاؤسنگ اور میونسپل ایڈ منسٹریشن جیسے اہم محکمے آئے ہیں۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور سینئر لیڈر جی پر میشور کو محکمہ داخلہ دیا گیا ہے تاہم ،
View more
Tue, 30 May 2023 11:07:48
جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے کے باوجود پہلوان اپنی لڑائی میں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ احتجاج کو جاری رکھنے کے تعلق سے پیر کو میٹنگوں کا سلسلہ دراز رہا اور اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ جنتر منتر پر اجازت نہ ملنے پر دھرنا رام لیلا میدان منتقل کیا جاسکتاہے۔
View more
Mon, 29 May 2023 22:55:43
مودی حکومت کی 9 سال مدت کار پر 9 سوال کر اسے ’بے نقاب‘ کرنے کے لیے ملک بھر میں چلائی جا رہی کانگریس کی مہم کے حصے کے طور پر پیر کے روز سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے ممبئی میں پریس کانفرنس کر کہا کہ اقتدار میں 9 سال پورے کرنے والی بی جے پی حکومت گھریلو پالیسیوں، بین الاقوامی امور، سیکورٹی اور معیشت کے محاذ پر پوری طرح ناکام رہی ہے اور حال ہی میں 2000 روپے کے نوٹوں کو واپس لینا بے وقوفی بھرا قدم ہے
View more
Mon, 29 May 2023 22:51:48
کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد اب آئندہ انتخاب کی تیاریوں کو لے کر کانگریس کی میٹنگ ہوئی ہے۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے مدھیہ پردیش سے آئے لیڈران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کمل ناتھ اور دگ وجئے سنگھ بھی موجود تھے۔
View more
Mon, 29 May 2023 21:38:18
کوشٹگی تعلقہ کے کلکیری کے قریب نیشنل ہائی وے 50 پر لاری اور کار کے بیچ خطرناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
View more
Mon, 29 May 2023 21:31:35
میگنیز کی غیر قانونی رفت پر روک لگانے کے دوران محکمہ فاریسٹ نے سال 2010 میں بڑی مقدار میں میگنیز ضبط کرنے کے بعد کاروار بندرگاہ میں ذخیرہ کرکے رکھا تھا ۔ اب مقامی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اسے نیلام کیا گیا اور اس میں سے 37,320 میٹرک ٹن میگنیز کی کھیپ چین کے لئے روانہ کی گئی۔
View more
Mon, 29 May 2023 21:27:28
کانگریس کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بی جے پی والے کھسیانے بلّے بن کر کھمبا نوچنے پر آمادہ ہوگئے ہیں اور کانگریس کی طرف سے انتخابات میں کیے گئے مفت سہولتوں کے اعلان کو فوری طور پر عملاً نافذ کرنے کے لئے حکومت پر دباو بنانے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔
View more
Mon, 29 May 2023 21:04:50
وشوا ہندو پریشد نےاتوار کو شہر کے منکولی میں واقع پشپانجلی تھیٹر میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت پھیلانے والی 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم کی مفت نمائش کا اہتمام کیا تھا، جس کے دوران غیر مسلم طالبات اور ان کے والدین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے کے لئے تھیٹر پہنچے ۔ اتوار کے دن صبح اور دوپہر میں اس فلم کے دو شو مفت نمائش کے لئے پیش کیے گئے تھے جو ہاوس فل رہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy